in

ڈاکٹر نے کہا تمھارے تینوں بچے اندھے ہوجائیں گے اس لئے۔۔ ان بچوں کو کون سی بیماری ہے؟ اندھے ہونے سے پہلے پوری دنیا گھومنے والا خاندان

ڈاکٹر نے کہا تمھارے تینوں بچے اندھے ہوجائیں گے اس لئے۔۔ ان بچوں کو کون سی بیماری ہے؟ اندھے ہونے سے پہلے پوری دنیا گھومنے والا خاندان

ہمارے 4 بچے ہیں جن میں سے 3 کے بارے میں ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ آنے والے برسوں میں نابینا ہوجائیں گے۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ ان بچوں کو

نابینا ہونے سے پہلے بہت سی خوبصورت چیزیں دکھائی جائیں اس لئے ہم نے دنیا گھومنے کا فیصلہ کیا تاکہ ہمارے دنیا کے نظارے کرنے کے ساتھ وہ تجربات بھی حاصل کرسکیں جو آئیندہ زندگی میں ان کے کام آئیں گے“

یہ کہنا ہے کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایڈتھ لیمے اور ان کے شوہر سبسٹین کا جن کے بچے 12 سالہ بیٹی میا، 7 سالہ بیٹے کولن اور 5

سالہ لیورنٹ میں ایسی جینیاتی بیماری تشخیص ہوئی جس کی وجہ سے وہ اپنی بینائی کھو دیں گے۔ جوڑے کا 9 سالہ بیٹا لیو البتہ اس بیماری سے محفوظ ہے۔

ان بچوں کو کون سی بیماری ہے؟
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان بچوں کو retinitis pigmentosa کی بیماری ہے جس کو ختم کرنے یا روکنے کا کوئی علاج تاحال

موجود نہیں ہے۔ جیسے ہی ڈاکٹر نے بچوں کے والدین کو اس بارے میں بتایا انھوں نے سوچا کہ کتابوں کے بجائے بچوں کو حقیقی طور پر دنیا دکھائی جائے۔ انھوں نے دنیا گھومنے کے لئے بچت شروع کردی اور 6 مارچ 2011 کو اپنے سفر کا آغاز کیا۔

میرے بچوں کی آنکھیں مسلسل متاثر ہورہی ہیں
اب تک یہ خاندان افریقہ، زیمبیا، تنزانیہ، ترکیہ، منگولیا اور انڈونشیا گھوم چکے ہیں۔

بچوں کی ماں ایڈتھ کا کہنا ہے کہ “میرے بچوں کی آنے والی زندگی بہت مشکل ہوسکتی ہے کیوں کہ تین بچوں کی آنکھیں مسلسل خراب ہوتی جارہی ہیں

لیکن پھر بھی و پر امید ہیں کیوں کہ اس سفر کے دوران بچوں کا آپس کا تعلق بہت مضبوط ہورہا ہے اور وہ ایک دوسرے کا خیال رکھنا بھی سیکھ رہے ہیں“

امید ہے سائنس کوئی علاج نکال لے گی
اس کے علاوہ اس خاندان کو امید ہے کہ سائنس ان کے لوٹنے تک اس بیماری کا کوئی نہ کوئی علاج ڈھونڈ لے گی اور ان کے بچوں کی بینائی بچ جائے گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی وڈ سے کیا آفر آئی تھی؟ شعیب اختر نے سالوں بعد خاموشی توڑ دی، اہم انکشافات

اگر آپ بھی لنڈے کے کپڑے پہنتے ہیں تو جان لیں کہ انگریز اتنے مہنگے کپڑے کیوں پھینک دیتے ہیں اور انہیں کافور سے دھونا کیوں ضروری ہے؟