in

سعودی عرب میں خاص مہمان بن کر گئے ۔۔ جنرل ضیاء نے اس جوڑے کو مفت حج کیسے کرایا تھا؟

سعودی عرب میں خاص مہمان بن کر گئے ۔۔ جنرل ضیاء نے اس جوڑے کو مفت حج کیسے کرایا تھا؟

جنرل ضیاء الحق کا دور عوام میں کئی طرح سے مقبول ہے، کوئی اسے جبر کے طور پر یاد کرتا ہے تو کوئی اسے بہترین حکمران کے طور پر۔ لیکن اس سب میں ایک ایسا شخص بھی تھا، جسے جنرل ضیاء نے مفت حج کرایا۔

جنرل ضیاء الحق کے پشاور کے گھر میں جہاں ان کی والدہ اور گھر والے رہائش پزیر تھے، وہیں ان کے پڑوسی ایک ریلوے ملازم تھے جن کا نام تھا علی محمد عاصی۔ علی محمد عاصی بطور ٹرین ایگزامنر پاکستان ریلوے میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

80 سالہ علی محمد بتاتے ہیں کہ جنرل ضیاء کی والدہ انتہائی شفیق، ملنسار اور غریبوں کے دکھ درد کا احساس رکھنے والی خاتون تھیں، میں جب کبھی ان کے گھر جاتا تو مجھے کہتی یہ بھی کھاؤ، اور وہ بھی کھاؤ۔ چونکہ علی محمد ریلوے ملازم تھے اور اس وقت ریلوے ملازم کی تنخواہ اتنی نہیں تھی کہ حج کو ہو کے آ سکے۔

تو میں نے جنرل ضیاء کے نام ایک خط لکھا جس میں میں نے اپنے اور اہلیہ تحسین اختر کے لیے مفت حج کی درخواست کی، یہ خط میں نے چاچی جان کو دے دیا، ساتھ یہ بھی کہا

کہ اپنے بیٹے سے بات کریں، جس پر چاچی جان نے مجھے تسلی دی، دراصل جنرل ضیاء اپنی والدہ کا کوئی بھی فرمان انکار نہیں کر پاتے تھے، یہی وجہ تھی کہ ایک دن مجھے سرکاری خط موصول ہوا جس میں مجھے حج سے متعلق انتظامات کے حوالے سے حج امور دفتر طلب کیا۔

اور پھر 1984 میں میں اور اہلیہ نے حج کی سعادت حاصل کی، دراصل یہ حج اس وقت کے شاہ عبداللہ کی جانب سے دیا گیا تھا، شاہ عبداللہ نے جنرل ضیاء سے 100 افراد کو بطور مہمان بلانے کی درخواست کی تھی، یہ 100 وہ افراد تھے جن میں چپڑاسی، نوکر، ڈرائیور، مالی شامل تھے، جن کی تنخواہیں انہیں حج کی اجازت نہیں دیتی تھی۔

جب حج کے لیے علی محمد اور ان کی اہلیہ سمیت 100 افراد پاک زمین پر اترے تو انہیں مکمل سیکیورٹی حصار میں لے جایا گیا کیونکہ یہ سب بادشاہ کے مہمان تھے، ان کی رہائش بھی اعلیٰ ہوٹلز میں کی گئی، جو کہ مسجد نبوی ﷺ کے بالکل قریب تھا۔

ولی عہد سے ملاقات بھی کرائی گئی اور اہم مقدس مقامات کی زیارتیں بھی ہوئیں، علی محمد بتاتے ہیں کہ 1986 میں دوبارہ حج کا موقع ملا تھا۔

پہلی بار حج کرنے پر میں نے جنرل ضیاء کو پورا حج احوال سنایا جس پر جنرل ضیاء نے اپنی والدہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ان کے طفیل ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیڑوں کی تسبیح

کسی کو بتائے بغیر مدد کی تھی ۔۔ ماضی کی مشہور اداکارہ نے عمران خان کی مدد کس طرح کی تھی؟