پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں!!!حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
لاہور(نیوز ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین حکومت کے بجائے مارکیٹ فورسز کے سپرد کرنے کے مجوزہ فیصلے کے تناظر
میں اوگرا اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کےمابین اہم اجلاس منعقد کیاگیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے چیئرمین اوگرا کی سربراہی
میں پٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کے حوالے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ پہلے مرحلے میں ایک اجلاس
منعقد کیا۔ ممبر گیس، ممبر آئل،ممبر آئل اور ممبر فنانس کے ساتھ اوگرا اور وزارت توانائی کے سینئر ذمہ داران، آئل مارکیٹنگ کمپنیز
کے چیف ایگزیکٹیوز،آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے اراکین اور آئل انڈسٹری کے نمائندے بھی اجلاس میں شامل تھے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے
اس حوالے سے تفصیل اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔دوسرے مرحلے میں آئل ریفائنریز اور
آئل انڈسٹری کے دیگراسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کی جائے گی تاکہ ان کا نقطہ نظر حاصل کیا جا سکے جس کے نتیجے میں ڈی
ریگولیشن کے لیے حتمی ٹی او آرز تیار کرنے کا ممکنہ روڈ میپ تیار کیا جا سکے۔