آپ بیٹی کا ساتھ دینے پر سب کے لیے مثال ہیں ۔۔ ظہیر احمد کی گرفتاری کے بعد مہدی علی کاظمی نے بیٹی سے متعلق کیا بتایا
پسند کی شادی کا ڈرامہ رچا کر مہدی علی کاظمی کی بیٹی کو ورغلا کر لے جانے والے ملزم ظہیر احمد کی گرفتاری سے متعلق بڑی سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے ظہیر احمد کو حراست میں لینے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت کی جانب سے ملزمان کی عبوری ضمانت بھی مسترد کر دی گئی ہے اور ظہیر احمد اور اس کے بھائی شبیر احمد کو حراست میں لینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کردہ چالان منظور کرتے ہوئے کیس میں سے زیادتی کی دفعہ خارج کر دی تھی۔
اسی حوالے سے مزید معلوم ہوا کہ عدالت نے مدعی مقدمہ کی میڈیکل معائنے کی درخواست بھی منظور کرلی ہے۔
خیال رہے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے اور مبینہ اغوا کے کیس
میں مدعی مقدمہ مہدی کاظمی نے بیٹی کے میڈیکل کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔