مگر کس بات پر ؟
لاہور (ویب ڈٰیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے دعا زہرا اور ظہیر احمد کی حمایت میں جاری کیے گئے
اپنے بیان پر دعا زہرا کے والدین اور عوام سے معافی مانگ لی۔حرا مانی نے انسٹا گرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔اُنہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے
عوام سے معافی مانگی ہے کہ ان کا دعا زہرا اور ظہیر احمد کی حمایت کرنا غلط تھا۔حرا مانی نے کہا کہ 2 دن پہلے اپنی ایک انسٹا اسٹوری میں دعا زہرا اور ظہیر احمد کی حمایت کی تھی لیکن اس وقت مجھے یہ بات نہیں معلوم تھی
کہ یہ معاملہ ایک کم عمر لڑکی کو اٹھائے جانے کا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میں چھٹیوں پر دبئی میں تھی اور میرے پاس تھوڑا وقت تھا تو میں نے سوشل میڈیا پر صرف کچھ ویڈیوز دیکھ کر اپنی رائے قائم کر لی جو کہ غلط تھی۔
حرا مانی نے کہا کہ معافی مانگنے میں کوئی برائی نہیں ہے اور معافی مانگنے سے کوئی بڑا یا چھوٹا نہیں ہوتا۔اُنہوں نے کہا کہ میں آپ سب سے معافی مانگتی ہوں کہ آپ لوگوں کو مجھ سے تکلیف پہنچی، عوام کی حمایت سے ہی ہم لوگ اسٹار بنتے ہیں اور عوام کو ناراض کرنا مجھے نہیں آتا۔حرا مانی نے کہا
کہ جب مجھے مانی نے بٹھا کر اس کیس کی تفصیلات بتائیں تو مجھے خود بہت تکلیف پہنچی اور میں دعا زہرا کے والدین کے لیے بھی بہت پریشان ہوئی کیونکہ میں بھی ایک بیٹی ہوں اور مجھے پتہ ہے کہ جب میں پریشان ہوتی تھی تو میرے ابو بھی مجھے دیکھ کر پریشان ہو جاتے تھے
۔انہوں نے کہا کہ میرے اس بیان سے میرے بہت قریبی لوگ بھی ناراض ہوئے کہ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ مجھے حقیقت کے بارے میں علم نہیں تھا۔حرا مانی نے کہا کہ یہ میری غلطی تھی، آپ یہ سمجھ لیں کہ میرے علم میں تھوڑی کمی تھی،
اس لیے جذبات میں آ کر ایسا بیان دے دیا کیونکہ پیشے سے ایک اداکارہ ہوں تو جذبات بھی بہت ہیں، لیکن جذبات کا استعمال صحیح جگہ پر کرنا چاہیے جو میں کرتی بھی ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ انسان ہوں،
مجھ سے غلطی ہوئی ہے اور اس لیے مجھے معافی مانگنے میں کوئی شرمندگی محسوس نہیں ہو رہی کہ اگر آپ غلط ہوں تو آپ کو معافی مانگنی چاہیے
۔حرا مانی نے مزید کہا کہ میں بالکل بھی چائلڈ میریج کے حق میں نہیں، یہ سوشل میڈیا پر جو لوگ میرے بارے میں اس طرح کی غلط باتیں لکھ رہے ہیں مجھے اس کا بھی دکھ ہے اور دیکھیں اس لیے آج عامر لیاقت کے بعد مجھے ایسی ویڈیو بنانی پڑی
۔اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں اس بات پر 2 دن سے کافی پریشان بھی ہوں تو میں دعا زہرا کے والدین اور عوام سے معافی مانگتی ہوں، اللّٰہ تعالیٰ دعا زہرا کو اس کے واالدین کو، ہر بیٹی، ہر بہن اور ہر لڑکی کو اپنی حفاظت میں رکھے۔