in

چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہی کی آپس میں 3 رشتہ داریاں ہیں

چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہی کی آپس میں 3 رشتہ داریاں ہیں

پاکستان میں جاری سیاسی کشمکش میں (ق) لیگ نے پرویز الہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی مخالفت کرنے پر اپنے کی پارٹی سربراہ کو قیادت سے فارغ کرکے نئے الیکشن کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کی سیاست میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو ہمیشہ سے اہمیت حاصل رہی ہے اور ان دونوں شخصیات کے درمیان مثالی ہم آہنگی اور بھائی چارہ دیکھنے میں آیا، پرویز الٰہی ہمیشہ چوہدری شجاعت کو “پاجی” یعنی بڑے بھائی کا درجہ دیتے رہے ہیں حقیقت کیا ہے آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

چوہدری خاندان

چوہدری شجاعت اور پرویز الہی گجرات کے بااثر سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور دونوں کے والد پنجاب کی سیاست میں کافی نام رکھتے تھے اور چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی 80 ء کی دہائی میں سیاست میں شامل ہوئے اور مسلم لیگ کا حصہ بنے

تاہم پرویز مشرف کے اقتدار پر قبضے کے بعد انہوں نے نواز شریف کا ساتھ چھوڑ کر اپنی الگ جماعت (ق) لیگ بنائی۔ چوہدری شجاعت وفاقی وزیر اور وزیراعظم بھی رہے جبکہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان کے اب تک کے اکلوتے نائب وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں۔

دونوں میں بڑا کون؟

نواز اور شہباز شریف کی طرح شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کو بھی ہمیشہ ایک پیج پر دیکھا گیا، جیسے شہباز شریف کسی صورت نواز شریف کو چھوڑنے یا الگ حکمت عملی اپنانے سے ہمیشہ گریز کرتے اور بڑے بھائی کو عزت دیتے ہیں- ویسے ہی اکثر دیکھا گیا کہ پرویز الٰہی چوہدری شجاعت کیلئے پاجی یعنی بڑے بھائی کا لفظ استعمال کرتے رہے-

تاہم حقیقت یہ ہے کہ پرویز الٰہی چوہدری شجاعت سے بڑے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین 27 جنوری 1946 میں پیدا ہوئے جبکہ پرویز الٰہی یکم نومبر 1945میں پیدا ہوئے اور یوں پرویز الٰہی چوہدری شجاعت سے 3 ماہ بڑے ہیں- لیکن ہمیشہ احترام کی وجہ سے لوگ انہیں چھوٹا اور چوہدری شجاعت کو بڑا بھائی سمجھتے ہیں۔

چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کے درمیان ہمیشہ ہم آہنگی رہی ہے، جہاں چوہدری شجاعت نے وعدہ کیا پرویز الٰہی نے اس پر ہمیشہ عمل کیا اور دونوں کو دیکھ کر لوگوں کو سگے بھائی ہونے کا گمان ہوتا ہے- لیکن دونوں سگے بھائی نہیں بلکہ کزن ہیں۔ چوہدری شجاست حسین چوہدری ظہور الٰہی اور پرویز الٰہی چوہدری منظور الٰہی کے صاحبزادے ہیں۔

دونوں میں رشتے داری

چوہدری شجاعت حسین اورپرویز الہی صرف کزن ہی نہیں بلکہ آپس میں سالہ بہنوئی اور سمدھی بھی ہیں۔ پرویز الہی چوہدری شجاعت کے بہنوئی ہیں جبکہ چوہدری شجاعت مونس الٰہی کے سسر بھی ہیں ۔

یوں دونوں کزن آپ میں صرف ایک نہیں بلکہ 3 رشتے رکھتے ہیں لیکن پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے دونوں کے درمیان خلیج پیدا ہوچکی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انتقال سے پہلے عامر لیاقت کو کس نے کروڑوں کی رقم پہنچائی تھی؟ دانیہ کی والدہ نے چونکا دینے والے انکشافات کردیئے

مگر کس بات پر ؟