in

سر پر ایسی چوٹ لگی ہے کہ کھانا بھی نہیں کھایا جارہا.. زید علی کس خطرناک حادثے کا شکار ہوگئے؟ مداحوں سے دعا کی اپیل

سر پر ایسی چوٹ لگی ہے کہ کھانا بھی نہیں کھایا جارہا.. زید علی کس خطرناک حادثے کا شکار ہوگئے؟ مداحوں سے دعا کی اپیل

“حال ہی میں میرا بدترین ایکسیڈنٹ ہوا ہے جس کے بعد جب میں ہوش میں آیا تو میرا سر بگڑ چکا ہے۔ بہت زیادہ سوجن ہے۔ میں کچھ کھا بھی نہیں پارہا اور بار بار الٹیاں ہورہی ہیں”

یہ کہنا ہے مشہور یوٹیوبر زید علی کا۔ زید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ساتھ پیش آنے والے خوفناک حادثے کے بارے میں ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے

جس میں ان کا کہنا ہے کہ جب وہ ہوش میں آئے تو ان کو بتایا گیا کہ وہ خوش قسمت ہیں جو اتنے خطرناک حادثے کے باوجود ان کے سر میں کوئی اندرونی چوٹ نہیں آئی۔

دعا کرتا تھا کہ اللہ سب لے لے بس میری تکلیف ختم ہوجائے

زید کا کہنا ہے کہ جس وقت وہ حادثے کے بعد ہوش میں آئے تو وہ صرف ایک ہی دعا کرتے تھے کہ یا اللہ میرے پاس

جو کچھ ہے سب لے لے بس مجھے اس تکلیف سے نجات دے دے۔ اس وقت میرے جتنے بھی دنیاوی مسائل تھے سب کہیں بہت دور چلے گئے تھے۔

ہم ہمیشہ صحت کو نظر انداز کرتے ہیں

زید علی نے مزید لکھا کہ “اس حادثے کے بعد مجھے احساس ہوا ہے کہ ہم اللہ کہ دی ہوئی جس نعمت کو ہمیشہ نظر انداز کرتے ہیں

وہ ہماری صحت ہے۔ صحت سب سے اہم ہے اگر آپ کے پاس اچھی صحت ہے تو سمجھیں دنیا کی ہر چیز آپ کے پاس موجود ہے”

زخم ٹھیک ہونے میں مہینوں لگ سکتے ہیں

یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے مطابق انھیں اپنی روزمرہ کے فرائض انجام دینے میں 10 دن لگ سکتے ہیں جبکہ ان کے زخم بھرنے میں مہینوں لگ جائیں گے۔

زید علی مداحوں سے اپنی صحت کے لئے دعاؤں میں یاد رکھنے کی گزارش بھی کی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مہنگائی بڑھی، ڈالر بڑھا سب سوتے رہے لیکن میرے اور سشمیتا کے بارے میں پتا چلا تو۔۔ بھارتی بزنس مین نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کیسا کرار جواب دیا جس نے سب کو چونکا دیا

جو شخص صبح کو ستر مرتبہ پابندی سے درج ذیل آیت پڑھا کرے گا، وہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا