in

عید الاضحی کے دن قریب آتے ہی موسمی قصاب بھی میدان میں گھر گھر جا کر ایڈوانس بکنگ کی پیشکش ، شہریوں کا حیرت انگیز ردعمل

لاہور(نیوز ڈیسک)عید الاضحی کے دن قریب آتے ہی موسمی قصاب بھی میدان میں آ گئے جو گھر گھر جا کر ایڈوانس بکنگ کی پیشکش کر رہے ہیں ،ماضی کے تجربات کو دیکھتے ہوئے شہریوں کی اکثریت ان قصابوں کو اہمیت نہیں دے رہی ،مارکیٹ میں موجود قصاب اپنی مانگ

کو دیکھتے ہوئے وی وی آئی پی بن گئے ہیں اور قربانی کے جانور وںکی جسامت اور قیمت کو دیکھ کر اجرت طے کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں موسمی قصاب میدان میںنکل آئے ہیں اورانہوں نے گلی محلوں میںجا کرعید الاضحی کے تین دنوں کیلئے جانوروں کی قربانی کی بکنگ کی پیشکش رہے ہیں ۔ شہریوںکا کہنا ہے کہ ان کا ماضی کا

تجربہ کامیاب نہیںرہا اورسوشل میڈیا پر موسمی قصابوں کی ویڈیوز بھی دیکھنے کو ملتی ہیںجس کی وجہ سے تہیہ کر لیا ہے کہ چاہے قربانی کا جانورذبح کرنے میں تھوڑی تاخیر ہو جائے لیکن پروفیشنل قصائی کی خدمات حاصل کی جائیںگی ۔ دوسری جانب مارکیٹ میںبیٹھے پروفیشنل قصابوں نے بھی پیشگی بکنگ شروع کر دی ہے تاہم کچھ قصاب موقع پر جا کر جانور دیکھ کر اور اس کی قیمت پوچھ کر جانور ذبح کرنے اورگوشت بنانے کی اجرت مانگ رہے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس کا چھاپہ، 12 لڑکیاں 3 لڑکے ش ر مناک حالت میں گرف تار

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی کرنے والی لڑکی باس کو ٹی وی پر نظر آگئی! پھر باس نے اسکے ساتھ کیا کِیا؟ بیچاری کو جھٹکا لگ گیا