in

لاکھوں کے جوتے اور بیگ۔۔ عائشہ صفدر کے بیگ کی قیمت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی! کیا واقعی اس بیگ کی قیمت لاکھوں میں ہے؟

لاکھوں کے جوتے اور بیگ۔۔ عائشہ صفدر کے بیگ کی قیمت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی! کیا واقعی اس بیگ کی قیمت لاکھوں میں ہے؟

عائشہ صفدر نے حال ہی میں لندن کیمبرج لاء اسکول میں ہونے والی کونووکیشن تقریب میں شرکت کی جہاں سے ان کے شوہر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کے نواسے جنید صفدر نے

اپنی گریجویشن مکمل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں کے مطابق اس تقریب میں عائشہ صفدر نے جو بیگ تھاما ہوا ہے اس کی قیمت کئی ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہے۔

عائشہ صفدر کا قیمتی بیگ اور جوتے

جی ہاں کہا جارہا ہے کہ عائشہ صفدر نے ہرمس برانڈ کا بیگ پکڑا ہوا ہے۔ یہ برانڈ اصلی مگرمچھ کی کھال سے بیگز بنانے کے لئے شہرت رکھتا ہے۔ ہلکے کافی رنگ کے اس بیگ کی قیمت 8 ہزار یو ایس ڈالرز بتائی جارہی ہے جس کی قیمت 16 لاکھ 8 ہزار پاکستانی روپے بنتی ہے۔ اتنا ہی نہیں عائشہ نے

اس موقع پر جو سینڈلز پہنی ہیں ان کا تعلق بھی Christian Louboutin Pigalle برانڈ سے بتایا جارہا ہے اور اس کی قیمت 1295 یو ایس ڈالرز بتائی جارہی ہے جو کہ پاکستانی 2 لاکھ 80 ہزار بنتے ہیں۔ اتنی زیادہ قیمتوں کی چیزیں استعمال کرنے پر لوگوں کا کہنا ہے کہ عوام غربت اور مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے اور حکمران جماعت کی بہو لاکھوں کا صرف بیگ استعمال کرتی ہیں۔

کیا واقعی ان چیزوں کی قیمت لاکھوں میں ہے؟

اگرچہ پاکستان کی مختلف ویب سائٹس پر عائشہ صفدر کے بیگ اور جوتوں کی یہ تفصیلات وائرل ہیں لیکن تصویر پر غور کیا جائے تو نہ

تو عائشہ کے بیگ پر ہرمس برانڈ کا ٹیگ واضح ہورہا ہے نہ ہی ان کے جوتے ٹھیک سے نظر آرہے ہیں۔ یہاں تک کہ ہرمس کی ویب سائٹ پر بھی اس وقت عائشہ جیسا بیگ موجود نہیں ہے

اس لئے ضروری نہیں کہ عائشہ نے واقعی اتنا مہنگا بیگ تھاما ہوا ہو البتہ اس بات کا امکان رد بھی نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ عائشہ کی ساس مریم صفدر بھی مہنگے جوتوں اور برانڈز کی شوقین ہیں اور اکثر ہی ان چیزوں کے استعمال پر عوام کی تنقید کا سامنا کرتی رہتی ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کونسی مشہور ٹک ٹاکر بلال عباس کی کزن نکلی؟ وہ حقیقت جو بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں

”ہاتھ اور پیروں کا کالا پن اور کھردرہ پن دُور کریں ویزلین اور گلیسرین کے مکسچر سے“