in

مسلم لیگ (ن) کےتابوت میں آخری کیل ٹھونک دی گئی پارٹی کی انتہائی طاقتور شخصیت نے عمران خان سے ہاتھ ملا لیا

مسلم لیگ (ن) کےتابوت میں آخری کیل ٹھونک دی گئی پارٹی کی انتہائی طاقتور شخصیت نے عمران خان سے ہاتھ ملا لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نواز شریف کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ ن پہلے ہی دھڑے بندی کا شکار ہے مشکلات کا شکار پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے ایک اور مششکل کھڑی ہو گئی ہے جب پارٹی کے اہم ترین رہنما نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو بہت بڑادھچکا لگ گیا ہے پارٹی کے اہم رہنما راجہ طاہر نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر پنجاب کےسینئر نائب صدر و رابطہ آفیسرآل پارٹیز حریت کانفرنس راجہ امتیاز طاہر نے سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات کی اور ن لیگ کی رکنیت سے مستعفی ہو

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔راجہ امتیاز طاہر نےسردار تنویر الیاس خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ 

دوسری جانب پنجاب کابینہ کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز کے مابین اختلافات کے بعد پنجاب کابینہ میں

توسیع کا معاملہ کٹھائی میں پڑ گیا۔حلف اٹھانے والے وزراء کو بھی تاحال قلمدان نہ مل سکا کیونکہ مریم نواز کی کوشش ہے کہ ان کے قریبی اراکین اسمبلی وزیر بنیں جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے قریبی ساتھیوں کو کابینہ میں لانا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر سلمان رفیق محکمہ صحت کا قلمدان لینے کے خواہشمند ہے جب کہ ممبر پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نے بھی ہیلتھ منسٹری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی قریبی عظمیٰ بخاری تاحال کابینہ میں شامل نہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نئی حکومت ملک کیلئے تباہی کا بڑا آلہ کار۔۔۔۔سابق چیئرمین ایف بی آر نے تشویشناک صورتحال بیان کر دی

”سورۃ مزمل کا ایسا وظیفہ کہ ہر مشکل 1دن میں ختم“