کس کس کو روکو گے ۔۔ اسلام آباد جلسے کے لیے شوبز اداکار بھی سڑکوں پر نکل آئے، ویڈیو دیکھیئے
عمران خان اپنے قافلے کے ساتھ اس وقت ڈی چوک پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے صبح صبح لوگوں سے خطاب کیا جس میں انہوں نے اہم اعلان کیا۔
رات بھر اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کا عمل جاری رہا جس میں اداکاروں نے بھی شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر گذشتہ روز کئی ویڈیوز سامنے آئیں جس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جنگ جیسے مناظر دیکھنے میں آئے۔
اداکارہ مریم نفیس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں آنسو گیس کی شیلنگ کے دھواں آنکھوں میں جانے کی وجہ سے پانی سے اپنا چہرہ دھوتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ احتجاج کے لیے نکلی تھیں۔
وہیں شوبز کے معروف اداکار عمران عباس نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کی جس پر لکھا تھا آپ کو ڈی چوک پر ملتا ہوں۔
گذشتہ رات ڈی چوک پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی بد ترین شیلنگ کی گئی، جس سے ڈی چوک دھویں کے بادلوں میں چھپ گیا، صبح ہوتے ہی پولیس نے آنسو گیس شیل کی نئی کھیپ منگوا لی تھی۔