راستوں کی بندش اور پولیس کی چھاپے،عمران خان کا غصے میں،سرینگر ہائی وے کی جگہ ڈی چوک جانے کا اعلان کر دیا
پشاور(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہمیں اللہ کے علاوہ کبھی کسی کے سامنے جھکنے کی ضرورت نہیں موقع ملا ہے کہ فیصلہ کریں ہم غلام رہیں گے یا آزاد ہوجائیں گے۔ حقیقی آزادی مارچ سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں
کہا کہ ہمارا ایک مقصد ہے الیکشن کرائیں اور اسمبلی تحلیل کریں، کل حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کرونگا، قوم سے کہتا ہوں جیلوں سے ڈرنا نہیں ہے، عوام کی جتنی تعداد ہوگی اتنی جیلوں میں جگہ نہیں ہے، میں خاص طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی سے چاہوں گا کہ وہاں سے لوگ نکلیں، ہم اگر اب نہیں نکلیں گے
تو ہماری آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، قوم سے اپیل ہے کل ہمیں موقع مل رہا ہے اس کو ضائع نہ ہونے دیں۔ عمران خان نے کہا کہ عوام سمجھ کر کل باہر نکلیں، ہم پر امریکا کے غلاموں کو مسلط کیا گیا ہے، غلاموں میں ہمت نہیں کہ امریکا کو جواب دے سکیں،
پاکستان میں اس وقت کرپٹ لوگوں کو استعمال کیا جارہا ہے، ہمیں وہ موقع ملا ہے کہ اپنے ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرسکیں، میرے پاکستانیوں اس موقع کو ضائع نہ ہونے دینا، ملکی آزادی کی جدوجہد کرنا جہاد ہے حقیقی آزادی کیلئے نکلیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان پر ڈرون حملے ہورہے تھے تو ان غلاموں کو جرات نہ تھی، باہر کے سامراجوں کو اس قسم کے غلاموں کی ضرورت ہوتی ہے، حقیقی آزادی میں کامیاب ہوگئے
تو ان کٹھ پتلیوں سے بھی آزاد ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی سے ڈکٹیشن یا غلامی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، پاکستانی قوم غیرت مند ہے ہمیں کسی کے سامنے جھکنے کی ضرورت نہیں، اوپر جو کرپٹ ٹولہ بیٹھا ہوا ہے اس نے قوم کو غلام بنایا ہوا ہے،
یہ کرپٹ ٹولہ غلام ہے ان کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہیں پیسوں کےغلام ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میں کشمیر روڈ سے ہوتا ہوا ڈی چوک پہنچوں گا، میں کل خود حقیقی آزادی مارچ کی خیبر پختون خواہ سے قیادت کرونگا، میں سری نگرہائی وے سے ہوتا ہوا ڈی چوک پہنچوں گا۔