in

’’ اپ کتنے غلیظ انسان ہیں‘‘ حریم شاہ کا ایک اور کھڑاک، فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان کو کہیں کا نہ چھوڑا

لاہور(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہاہے کہ میرے بارے میں غلط باتیں کرکے خود کے صادق اور امین ہونے کی دلیلیں دی جا رہی ہیں ،دو نام فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان سر فہرست ہیں۔ٹک ٹاک سٹار نے کہاکہ جیسے آپ ہو میں نے وہ نہیں بولا، کیونکہ میں آپ کو دنیا کے سامنے بے عزت نہیں کرنا چاہتی تھی

،آپ کو بدنام کرکے آپ کا کیئریئرخراب نہیں کرنا چاہتی تھی ،اللہ کو پتہ ہے اور مجھے پتہ ہے کہ آپ کتنے غلیظ انسان ہیں۔ حریم شاہ نے کہاکہ فاروق ستار صاحب آپ جھوٹ نہ بولیں کہ کسی کے ساتھ آئی تھی اور ملاقات ہوئی تھی ،ملاقات ہماری پی سی ہوٹل میں ہوئی تھی ،وہ ہوٹل کا کمرہ تھا، آپ خود مجھ سے ملنے کا شوق رکھتے تھے ۔حریم شاہ نے کہاکہ آپ کو ملنے کا اشتیاق تھا،چھ مہینے تک آپ نے مجھ سے ریکوسٹ کی کہ جب آپ کراچی آئیں گی تو میری مہمان ہونگی،جب ہم کراچی آئے تو آپ خود ہم سے ملنے آئے تھے ۔ٹک ٹاک سٹار نے کہاکہ فیاض الحسن چوہان آئندہ میرا نام مت لینا،اگر مجھے کہیں سے کوئی بات پتہ چلی ، تو فیاض الحسن چوہان میں ساری باتیں عمران خان کو بتا ؤں گی،آپ کے چھپے کرتوت بتاؤں گی، تاکہ عمران خان آپ کو پارٹی سے لات مار کر باہر پھینک دیں۔ حریم شاہ نے کہاکہ آپ پہلے اپنی بیویوں کے ساتھ وفا کریں ،آپ کی بیویوں کو آپ کے کرتوت میں بتاؤں گی ، بہت جلدی انہیں بتاؤں گی ، پھر پتہ لگے گا کہ آپ کس طرح کے لوگ ہیں،انہوں نے کہاکہ آپ اس قابل نہیں ہو کہ میں اپنا نام آپ کے نام کے ساتھ جوڑوں۔ٹک ٹاک سٹار نے کہاکہ فیاض الحسن چوہان صاحب مجھ سے جب بھی آپ کے بارے میں پوچھاگیا، تومیں نے آپ کی اصلیت چھپائی تھی ،ہمیشہ یہی کہا کہ وہ بہت اچھے انسان ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حیران کن انکشاف : اپنے انتقال سے ایک دن قبل عبدالقادر نے عمران خان کے حوالے سے کیا پیشگوئی کی تھی ؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

عمران خان کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی