in

میرے شوہر انڈیا کی قید میں ہیں ۔۔ مشال ملک اپنے شوہر کی رہائی کے لئے کوشاں

میرے شوہر انڈیا کی قید میں ہیں ۔۔ مشال ملک اپنے شوہر کی رہائی کے لئے کوشاں

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک اپنے شوہر کی رہائی کے لئے ہر ممکنہ کوششیں کر رہی ہیں اور دعائیں کر رہی ہیں کہ کسی طرح ان کے شوہر واپس آ جائیں۔ حال ہی میں انڈین میڈیا نے

عدالتی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ کئی برسوں سے دلیّ کی تہاڑ جیل میں قید کشمیری علیحدگی پسند رہنما محمد یاسین ملک نے اپنے خلاف بعض الزامات کو قبول کرلیا ہے۔

لیکن ان کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ: ” یاسین نے کسی دہشت گرد کارروائی یا دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کا اعتراف نہیں کیا

بلکہ انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ میں حق خود ارادیت کی جدوجہد چلا رہا ہوں جو بھگت سنگھ اور مہاتما گاندھی نے بھی کی تھی۔ یہ من گھڑت اور جھوٹا مقدمہ ہے۔ ”

اسی حوالے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ یسین ملک ٹرینڈ کر رہا ہے اور سیوو یاسین ملک کے نام سے سوشل میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ عالمی طور پر یوین ملک کو بچانے کے لئے کوششیں کی جائیں اور بھارت کو منہ کی کھانی پڑے۔

مشال ملک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شوہر یسین کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ: ” انڈیا میرے شوہر یسین کو مارنا چاہتا ہے۔ ان کی جان بچانے کے لئے مہم میں ہمارا ساتھ دیا جائے یہ کشمیر کے لوگوں کی مشترکہ آواز ہے

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہم نے نکاح گھر میں کیا اور 3 لاکھ روپے بیوہ عورتوں کو دے دیئے ۔۔ سادگی سے شادی کرنے والے 2 جوڑوں نے انڈونیشیا میں نئی مثال قائم کر دی

وضواور پاگل خانے