in

دوبارہ بھی کپتان کے لئے نکلیں گے ۔۔ سیالکوٹ جلسہ، پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار گرفتار

دوبارہ بھی کپتان کے لئے نکلیں گے ۔۔ سیالکوٹ جلسہ، پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار گرفتار

پی ٹی آئی آج سیالکوٹ میں کامیاب جلسہ کرنے والی تھی جس کے لئے کئی روز سے تیاریاں چل رہی تھیں۔ مقامی قیادت ہر طریقے سے بہتر انتظامات اور جلسے کی کامیابی کے لیے کوشاں تھیں۔ گزشتہ رات سے ہی جلسہ گاہ میں کارکنان موجود تھے۔

حکومت کی جانب سے جلسے کو رکوانے کے لیے کئی کوششیں کی گئیں۔ آج صبح پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کو گرفتار کرلیا۔ عثمان ڈار نے قیدی وین سے اپنا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور کہا کہ: ” امپورٹڈ حکومت جتنی بھی کوشش کرلے ہم خان کے لئے اپنا یہ جذبہ، اپنا خون،

اپنی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔ خون کے آخری قطرے تک کپتان کے لئے نکلیں گے۔ حکومت ڈر گئی ہے پی ٹی آئی کے چاہنے والوں سے اور جلسے کے شرکاء سے کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں کہ دیکھ کر ہیبت طاری ہو جاتی ہے۔ ”

پولیس نے جلسہ گاہ سے علی اسجد ملہی اور سابق ڈی جی اینٹی کرپشن اسلم گھمن کو بھی حراست میں لے لیا۔ پولیس نے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانے کی کوشش کی جس پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے

مزاحمت کی تو ان کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ کے مالکان کی رضا مندی کے بغیر کسی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔ اجازت کے بغیر جلسہ کرنے سے امن و امان کا خطرہ ہے۔

سیالکوٹ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ: ” ہم نے بار بار پی ٹی آئی سے درخواست کی کہ جگہ بدل لیں، پی ٹی آئی والے بضد تھے کہ ہمیں مسیحی برادری کی جگہ پر ہی جلسہ کرنا ہے،

جس وجہ سے ہم نے قانون کے مطابق کارروائی کی ہے۔ سی ٹی آئی گراؤنڈ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی اوراس طرف جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ کون سی بے جان چیز ہے جس نے بے جان ہو کے بیت اللہ کا طواف کیا

تیس سال سے کم عمر لڑکے لڑکیوں کو ہارٹ اٹیک آنے کی وجہ جانیں