in

چین کو سپر پاور بننے سے روکنے اور سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے امریکہ اب کیا کرے گا ؟

چین کو سپر پاور بننے سے روکنے اور سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے امریکہ اب کیا کرے گا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار مصطفیٰ کمال پاشا اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔اہم بات یہ ہے کہ امریکی اور اتحادی یہاں افغانستان میں 20 سال تک جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ تالبان اور دیگر گروہوں کو کمزور یا ختم کرنے کے جتن کرتے رہے۔امریکہ نے یہاں جدید ترین اور

خطرناک ترین ہتھیار استعمال کئے، لیکن فی الاصل تالبان کے جذبہ حریت اور مقاومت کو شکست نہیں دے سکا۔ امریکہ نے دوھا مذاکرات میں، مذاکرات کی ٹیبل پر سفارتی لڑائی بھی ہار دی۔میدان میں تو وہ پہلے ہی شکست کھا چکا تھا بات چیت میں بھیتالبان اپنا مقصد وحید حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور وہ مقصد وحید غیر ملکی فوجوں کا انکی سرزمین افغانستان سے بغیر کسی شرط کے انخلاء تھا۔ تالبان نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ یہ ٹارگٹ بھی حاصل کر لیا۔ مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر ” امریکیوں نے معاہدے پر دستخط کئے اور پھر اپنا بوریا بستر سمیٹ کر افغانستان سے بھاگ نکلے۔وہ نہ افغان حکومت کو تسلیم کر ا سکے نہ بعد ازا انخلاء کسی قومی یا مخلوط حکومت کے قیام کی تفصیلات طے ہو سکیں، نہ کچھ اور تالبان سے منوایا جا سکا۔ حدیہ ہے کہ انہیں اپنے آخری فوجی دستے کے انخلاء کے لئے کابل ائیر پورٹ پر تالبان سے ہی حفاظت حاصل کرنا پڑی امریکی فوجیوں کی موجودگی میں ہی تالبان نے سارے افغانستان سوائے شمالی افغانستان کے، پر قبضہ کر لیا تھا۔ امریکیوں کی موجودگی میں ہی کٹھ پتلی افغان حکومت کے سربراہ اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے تھے۔ امریکی اتحادیوں کی تشکیل کردہ اور تربیت یافتہ تین لاکھ نفوس اور اعلیٰ ہتھیاروں سے لیس فوج بھی تتر بتر ہو گئی۔یہ سب کچھ دنیا نے دیکھا۔ ایک بھی ہتھیار چلائے بغیر، بغیر کسی بدامنی کے انقلاب آیا۔ امریکہ پے درپے شکست کھانے اور ذلیل و رسوا ہونے کے بعد بھی تالبان حکومت کے لئے مشکلات پیدا کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے وہ اس حکومت کو تسلیم نہیں کر رہا ہے جن کے ساتھ معاہدہ کیا اب ان کے خلاف ایک نئی محاز آرائی کی کاوش کرنے لگا ہے۔ امریکی افواج کے انخلاء کے بعد طاقت کا، جو خلا پیدا ہوا تھا وہ تالبان نے بخوبی پورا کر دیا ہے۔ چین،روس،ترکی،ایران اور یورپی یونین تالبان کی نوزائیدہ حکومت کو پاؤں پر کھڑا کرنے میں بحسن و خوبی مصروف عمل ہیں قطر کی حکومت نے بھی اس حوالے سے مثبت اشارے دئیے ہیں۔ایسے لگتا ہے کہ امریکہ خطے میں ایک نئی سرد یا گرم لڑائی شروع کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے تا کہ خطے میں چین کے اثرات بڑھ نہ سکیں اور سی پیک کی کامیابی کے امکانات روشن نہ ہو سکیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دبئی میں بیوی اور17سالہ بیٹی کی موجودگی!سلمان خان نےخاموشی توڑدی

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ کس خوفناک خبر کی پیشگوئی ہے ؟