in

شہباز حکومت کو عالمی شرمندگی کا سامنا!! سعودی عرب نے پیسے واپس مانگ لئے

شہباز حکومت کو عالمی شرمندگی کا سامنا!! سعودی عرب نے پیسے واپس مانگ لئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ماہر معیشت مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ان کی تمام شرائط رد کردیں اور سعودی عرب نے

بھی تین ارب ڈالر واپس مانگ لئے۔ تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر حکومت پر برس پڑے،

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ تاثردیا گیا کہ سعودی عرب نے8ارب ڈالر دے دیئے

جبکہ مفتاح اسماعیل نے بتایا سعودی عرب سے واپس 3ارب ڈالر مانگ لیے ہیں۔ ماہر معاشیات نے کہا کہ دنیا کی تمام کرنسیوں کے ساتھ روپیہ بھی کمزورہوگا،

حکومت کی نا اہلی واضح نظرآئی ، ان کے دعوے تھے کہ شہباز شریف کے آنے سے معیشت بہترہوئی ہے لیکن ان کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہہ رہے تھے کہ آئی ایم ایف جائیں گے اور پیسے لے آئیں گے، آئی ایم ایف نے ان کی تمام شرائط رد کردیں۔

ڈالر کی بڑھتی قیمت کے حوالے سے مزمل اسلم نے کہا کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو ڈالر 200 روپے تک جا بھی سکتا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان نے 295 روپے تک ڈیزل مہنگا کرنے کا معاہدہ کیا!مفتاح اسماعیل نے بڑا انکشاف کر دیا

جنازہ نہیں پڑھنے دوں گا جب تک میرے پیسے نہیں دے دیتے