in

حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے کا حکم دینے والے جج کیخلاف گورنر پنجاب کا بڑا فیصلہ، جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان کر دیا

حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے کا حکم دینے والے جج کیخلاف گورنر پنجاب کا بڑا فیصلہ، جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے لاہور ہائیکورٹ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ عالمی سازش کی وجہ سے بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا، آج عمران خان کے خلاف سازش ہوئی

اور ایک جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا۔ علاوہ ازیں عمر سرفراز چیمہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا

کہ ہر گزرتا لمحہ پنجاب کے بے قصور غیرت مند جوانوں کے لیے زندگی مشکل کرتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ

سسیلین مافیا اپنے مخالفوں پر ناموس رسالت ﷺ جیسے سنگین جرائم کے جھوٹے پرچے کاٹ رہی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے

غریب اور معصوم شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، وزیراعظم وقت ضائع نہ کریں، آپشننز محدود ہوتے جا رہے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نواز شریف سے کون کون اور کب ملاقاتیں کرتا رہا؟ شیخ رشید نے بڑا انکشاف کر دیا

اگلا وزیراعظم پاکستان کون ہو گا؟؟؟بین الاقوامی جریدے کے دعوے نے ملکی سیاست میں ہلچل مچادی