میرے جان لینی ہے شوق سے لیں، دوبارہ حادثہ کروا دیں،خان کیساتھ کھڑا ہوں کھڑا رہوں گا،شہباز گل کار حادثے کے بعد کھل کر سامنے آگئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہمیں
اپنی قوم پر فخر ہے، پرویز الٰہی کے ساتھ جو ہوا وہ دیکھ لیں اور میرے ساتھ جو ہوا وہ دیکھ لیں۔ شہباز گل کا عدالت میں کہنا تھا ہم موٹر وے پر جا رہے تھے کہ اچانک جب گاڑی میرے پیچھے چڑھائی گئی تو ہم نے راستہ دیا، جب میری گاڑی گاڑیوں میں پھنس گئی اس نے گاڑی کو ٹکر ماری۔ ان کا کہنا تھا کل جو بندہ تھا وہ یا مری جا رہا تھا یا پھوپھو کو ملنے جا رہا تھا،
یہ قتل کروانے کا نیا طریقہ ہے، اب یہ معاملہ ختم نہیں ہو گا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کے خاتمے کے بعد جس پہلے بندے پر حملہ ہوا وہ میں ہوں، مریم نواز کا بیان بھی موجود ہے کہ انہیں کچلنا چاہیے، پتہ نہیں اگلی سماعت پر میں ہوں بھی کہ نہیں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا ہمارے خاندانوں میں ایک چیز سکھائی جاتی ہے
کہ وفاداری ضرور نبھانی ہے، میرا وعدہ ہے کہ عمران خان کے ساتھ پاکستان کے لیے کھڑا ہوا تھا، میری جان بھی جاتی ہے تو جائے، اللہ کے کرم اور نبی ﷺ کی دعا ہے خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا اور ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ رہنما تحریک انصاف نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ نے میرے جان لینی ہے شوق سے لیں، دوبارہ حادثہ کروا دیں، جو آپ کے بس میں ہے وہ کریں، خان کے لیے میرا عزم کم نہیں ہو گا۔
شہباز گل کا کہنا تھا امریکا کی مسجد میں گیا تو پاکستانیوں کا جو جوش تھا وہ تو تھا لیکن بنگلا دیشی ایسے بات کر رہے تھے جیسے قائد اعظم محمد علی جناح کے بارے میں بات کر رہے ہیں، بھارت کے مسلمان ایسے بات کر رہے تھے
جیسے عمران خان ان کا لیڈر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آج صرف پاکستان کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا لیڈر ہے، وہ اس قوم کی شان ہے، میرے جیسی 100 جانیں بھی عمران خان کے مقصد پر قربان ہیں۔ عمران خان کے سابق معاون خصوصی کا کہنا تھا اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ لوگ ذمہ دار ہوں گے جن کے نام عدالت کو لکھ کر دیے ہیں۔