رات کو خود بخود کھڑکی کھلی تو آدمی نے گھر میں کیمرا لگادیا، اگلے دن دیکھا تو ایسا منظر کے ہوش اڑ گئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھوت پریت کے وجود پر کچھ لوگ یقین رکھتے ہیں اور کچھ انہیں محض واہمہ قرار دیتے ہیں۔ گزشتہ دنوں برطانیہ سے ایک آدمی نے اپنے گھر کی ایسی ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کر دی کہ
بھوت پریت پر یقین رکھنے والے خو ف زدہ رہ گئے ہیں۔
جبکہ دوسرے گروپ کے لوگوں نے اس آدمی کا ٹھٹھہ لگانا شروع کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس شخص کے بیڈروم کی کھڑکی رات کو خود بخود کھل جاتی تھی۔ چنانچہ اس نے کھڑکی کھلنے کا سبب معلوم کرنے کے لیے ایک رات کیمرا نصب کر دیا۔اگلی صبح اس آدمی نے ویڈیو میں دیکھا کہ کھڑکی خود بخود کبھی کھلتی اور کبھی بند ہو جاتی ہے اور ایک بار کھڑکی پوری کھلی اور پھر بند نہیں ہوئی۔ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 7لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔کمنٹس میں اکثر لوگوں کا کہنا ہے۔
کھڑکی ہوا سے کھلتی اور بند ہوتی ہے اور یہ آدمی سمجھ رہا ہے کہ اس کے کمرے میں بھوت رہتے ہیں۔ ایک صارف نے آدمی کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ ”تمہارے کمرے میں رہنے والے بھوت کو گرمی لگتی ہے اور وہ ہوا کے لیے کھڑکی کھولتا ہے۔“ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع مشہور شاپنگ سنٹر’سینٹورس مال‘میں داخلے کی فیس 300روپے مقرر ہے ،یہ داخلہ فیس صرف لڑکوں سے وصول کی جاتی ہے۔
۔سوشل میڈیا پر کراچی کے بلاگر عامر سومرو کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال ’سینٹورس‘ میں داخلے کے لیے تین 300 روپے کا ٹکٹ دکھا رہے ہیں۔اس حوالے سے ’سینٹورس مال‘ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیملیز اور خواتین کو محفوظ ماحول دینے کے لیے یہ فیس عائد کی گئی ہے ۔