in

عمران خان کی پرانی تصویر میں ساتھ کون سے دوست کھڑے ہیں، جس سے دوستی آج بھی مشہور ہیں؟ پاکستانی مشہور شخصیات جو پہلے بالکل مختلف نظر آتی تھیں، دیکھیں ان کی چند حیران کر دینے والی تصاویر

عمران خان کی پرانی تصویر میں ساتھ کون سے دوست کھڑے ہیں، جس سے دوستی آج بھی مشہور ہیں؟ پاکستانی مشہور شخصیات جو پہلے بالکل مختلف نظر آتی تھیں، دیکھیں ان کی چند حیران کر دینے والی تصاویر

سوشل میڈیا پر ماضی کی تصاویر تو بے شمار ہیں مگر کچھ ایسی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، کچھ اپنے تاریخی ہونے کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

معین اختر:

اپنے چٹکلوں سے افسردہ چہروں پر ہنسی بکھیرنے والے باصلاحیت اداکار کو آپ نہیں پہچان سکے تو رک جایے ہم ہی بتا دیتے ہیں کہ یہ مشہور اداکار معین اختر ہیں جو کہ زاہد حسین کے ساتھ موجود ہیں۔

بڑی بڑی قلمیں، گھنے بال، بڑی آنکھیں اور بڑی ناک، اس تصویر سے ان لوگوں کی بہت سی یادیں جڑی ہیں جنہوں نے معین اختر کے ساتھ کام کیا تھا اور جنہوں نے انہیں ٹی وی پر ان کی جوانی کے لمحات کو دیکھا تھا۔

مولانا طارق جمیل:

مولانا طارق جمیل کا شمار بھی انہی چند شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں توجہ حاصل کی ہے۔ ان کے چاہنے والوں میں بھارتی اداکار بھی شامل ہیں۔

مولانا طارق جمیل کی یہ تصویر جوانی کے دور کی جس میں مولانا کی گہری اور خوبصورت آںکھوں کی بدولت کوئی بھی انہیں پہچان سکتا ہے، لیکن اگر آپ نہیں پہچان سکے تو الٹے ہاتھ پر جو جوان شخص بیٹھا ہوا ہے وہ مولانا صاحب ہی ہیں۔

فیصل جاوید خان:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان عمران خان کے پرانے ساتھی ہیں، اس تصویر سے ان کی دوستی واضح ہو رہی ہے۔

اگر آپ بھی نہیں پہچان سکے کہ فیصل جاوید ان میں سے کون ہیں تو بائیں جانب کھڑے نوجوان فیصل جاوید خان ہیں، جوانی کے دور سے گزرتے ہوئے اب فیصل سیاست پر توجہ دیے ہوئے ہیں۔

ماہ پارہ صفدر:

پاکستان ٹیلی ویژن کے رات 9 بجے کے بلیٹن کے خبرنامے کے ساتھ سب کی توجہ حاصل کرنے والی مشہور نیوزکاسٹر ماہ پارہ صفدر ہیں۔ سر پر دوپٹہ اوڑھے، میک اپ حسب معمول اور کیمرے کی جانب دھیمے لہجے سے خبر پڑھنے کا انداز آج بھی 80 کی دہائی کے ناظرین کو یاد ہے۔

1989 میں ماہ پارہ میلاد پڑھتے ہوئے بھی کافی مقبول ہوئی تھیں، اس وقت ماہ پارہ صفدر سوشل میڈیا پر متحرک ہیں جبکہ مختلف میڈیا آرگنائزیشن کے ساتھ بھی منسلک رہ چکی ہیں۔

شاہ محمود قریشی:

اس تصویر میں جو شخص چائے کا کپ تھامے کھڑے ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہیں۔ شاہ محمود قریشی کی خوبصورت آنکھیں، سفید گلابی چہرا، اور دلکش ادا بتا رہی ہے کہ شاہ محمود قریشی جوانی میں بھی خوبصورت ہوں گے۔

لیکن اب بھی شاہ محمود قریشی ماضی ہی کی طرح ہیں البتہ عمر کے ڈھلنے کے ساتھ ساتھ تجربے نے انہیں ایک مختلف شخصیت کے طور پر نکھارا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری:

اگر آپ اس تصویر میں نواز شریف کے ساتھ مسکراتی شخصیت کو نہیں پہچان سکے تو رکیے جناب، یہ کوئی اور شخصیت نہیں بلکہ وہیں جہاں ن لیگ کی پنجاب حکومت نے بلڈوزر چلوائے تھے۔ ماڈل ٹاؤن سانحہ تو یاد ہی ہوگا۔

اس تصویر میں ڈاکٹر طاہر القادری موجود ہیں، چہرے پر موجود گھنی اور کالی مونچھیں اور داڑھی بتا رہی ہے ڈاکٹر صاحب اپنی جوانی کے دور میں ہیں، لیکن اب تو طاہر القادری کے چہرے کے بال بھی سفید ہو چکے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ماں تو سب کی پیاری ہوتی ہیں ۔۔ بہن کے انتقال کے بعد بشریٰ انصاری نے والدہ کو بھی سنبھالا اور بیٹی نواسی کے ساتھ بھی خوبصورت یادیں منائیں

کینسر کا پتا چلنے سے پہلے ہی مجھے سانس نہیں آرہی تھی ۔۔ مشہور اداکار سنجے دت کو بیماری کے دروان لوگ کیا بول کر پریشان کرتے تھے؟