in

برطانوی اخبار ” فنانشل ٹائمز ” کی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

برطانوی اخبار ” فنانشل ٹائمز ” کی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

کراچی (ویب ڈیسک) برطانوی اخبار’’فنانشل ٹائمز‘‘ نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کرشماتی سابق کرکٹ اسٹار اور پلے بوائے کئی برسوں سے امریکا مخالف بیانیہ اپناتے ہوئے افغانستان پر امریکی اٹیکس کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تالبان سے معاہدے سے دستبردار ہونے سے بہت پہلے،

عمران خان امن مذاکرات پر زور دے رہے تھے۔ انہوں نے 2001 سے بدامنی کے خلاف امریکی لرائی اور افغانستان میں شمولیت کو بار بار مسترد کیا تھا، ان گنت انٹرویوز میں کہا تھا کہ اس لڑائی میں جانا پاکستان کی سب سے بڑی غلطیوں میں سے ایک غلطی تھی، جس میں25سو امریکی فوجیوں کے مقابلے میں 70 ہزار پاکستانی جانیں ضائع ہوئیں۔2013 میں عمران خان نے پاکستان میں امریکی ڈرون اٹیکس کے بعد نیٹو سپلائی کے راستے بند کرنے کی وارننگ دی تھی۔ ان کے تالبان حامی موقف کی وجہ سے، ناقدین نے ان کا مذاق اڑایا لیکن تالبان کی حمایت میں بیان بازی سے پاکستان میں وسیع تر ہمدردی پائی گئی – ستمبر کے ایک گیلپ سروے سے پتہ چلا کہ 55 فیصد پاکستانی افغانستان میں تالبان کے اقتدار سنبھالنے سے خوش ہیں۔تالبان کے قبضے اور افغانستان سے امریکی انخلا نے خان کے موقف کو درست ثابت کردیاہے، سروے کے مطابق خان اب ذوالفقار علی بھٹو کے بعد مکمل مدت پوری کرنے والے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم بننے کی راہ پر گامزن ہیں۔ خان نے افغانستان سے ا مریکی انخلا سے جنوبی ایشیا کے جیو پولیٹیکل نظام کو نئی جہت دی ہے ۔پاکستان خود کو دنیا کی بڑی طاقتوں کے لیے خطے میں ایک اسٹریٹجک پل کے طور پر دوبارہ قائم کرنا چاہتا ہے۔ اپوزیشن موروثی اختیارات کی لڑائی میں غیر منظم ہے،عمران کے فوج کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں،خان کبھی بھی اتنا مقبول نہیں رہا۔ گیلپ پاکستان کا تازہ ترین سروے کے مطابق ان کی 48 فیصد مقبولیت ہے

جو 2018 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے اس کی سب سے زیادہ ہے، اور 10 میں سے سات پاکستانیوں کو یقین ہے کہ وہ 2023 کے انتخابات سے پہلے اپنی پانچ سالہ مدت پوری کر لیں گے۔گیلپ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال گیلانی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور فوج ایک ہی صفحے پر ہیں صرف یہ نہیں ہے کہ خان فوج کے ماتحت ہونا چاہتا ہے، بلکہ وہ ایک ہی مقاصد میں شریک ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خان فوج کو ملک کی خارجہ پالیسی کے سلسلے میں آزادی دیتا ہے، جبکہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ان کے مخالفین بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاؤن کے ذریعے غیر جانبدار رہیں۔یہ سب یک طرفہ نہیں -خان کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس نے اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے اپنے وعدے کو پورا نہیں کیا، افراط زر 8 فیصد سے زیادہ شرح پر ہے جس میں خوراک کی قیمتیں اور بھی زیادہ ہیں، اور کابل میں تالبان کے کنٹرول میں بدامنی بڑھنے کا خطرہ ہے۔ اس کے باوجود حکومتی اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ خان کے مسائل کے بارے میں ڈتے رہنا جیسا کہ ان کا لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ، اس طرح غریبوں کو اس سے بھی بڑی معاشی تباہی سے بچانے کے لیے مقبول ثابت ہوا ہے۔خان نے واضح طور پر تالبان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تالبان نے اشرف غنی کی حکومت کا تختہ الٹ کرغلامی کی زنجیروں کو توڑ دیا ہے اور امریکی لڑائی ناقابل شکست ہے کیونکہ افغانی کبھی بھی غیر ملکی قبضے کو قبول نہیں کریں گے۔

تالبان کی حکومت کے اعلان کے بعد، عمران نے کہا کہ دنیا کو انسانی حقوق اور حکمرانی کے بارے ان کے ریکارڈ کا جائزہ لینے سے پہلے انہیں زیادہ وقت دینا چاہیے۔اس میں کوئی سوال نہیں ہے کہ پاکستانی فوج افغانستان میں تالبان کی فتح کو ایک اسٹریٹجک جیت کے طور پر دیکھتی ہے، یہاں تک کہ خطے میں دیگر عسکریت پسندوں کے خطرے کے باوجود، مغرب کو الگ کر رہی ہے اور مہاجرین کا سیلاب جو معیشت پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔غنی حکومت کے اسلام آباد کے تعلقات بہتر نہیںتھے، کابل پر بھارت کا ساتھ دینے کا الزام لگایا۔ اب جب کہ ایک دوستانہ حکومت اقتدار میں ہے، ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ بھارت بے چینی محسوس کر رہا ہے ،کابل پر تالبان کے کنٹرول کے بعدخان کی توجہ تالبان حکومت کو قانونی حیثیت دینے پر مرکوز رہی ہے کیونکہ اسلام آباد نئی حکومت کے ساتھ احسان کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ لندن سکول آف اکنامکس کے جنوبی ایشیا کے ماہر سجن گوہیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جیت رہی ہے، اور میرے خیال میں عمران خان کا مقصد عالمی سطح پر اس شناخت اور قانونی حیثیت کو حاصل کرنے کے لیے آواز بننا ہے۔تالبان کے قبضے سے پہلے وہ پاکستان میں فوجی حمایت یافتہ حکومت کے شہری چہرے کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ تالبان کے قبضے کے بعد سے، وہ خود تالبان کو پہچان دلانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پاکستان کے پیغامات کو امریکہ میں اہمیت نہیں دی جارہی، صدر جو بائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے خان کو فون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

100برس پُرانی ’’لال حویلی‘‘ پاکستان بننے سے قبل کس نے بنوائی اور یہاں کون رہتا تھا؟ جنات اور بدروحوں کا مسکن یہ حویلی ’’شیخ رشید‘‘کو کیسے ملی؟ حیران کن حقیقت سامنے آگئی

ایک دن میں ایک بار کھانے کو ملتا تھا۔۔ جانیے یہ 3 مشہور شخصیات اتنی مشکلات کے بعد آج امیر کیسے بنی؟