in

میں کچھ اور کرنا چاہتا ہوں۔۔شوبز کے 3 ستارے انڈسٹری میں آنے سے پہلے کیا کام کر رہے تھے

میں کچھ اور کرنا چاہتا ہوں۔۔شوبز کے 3 ستارے انڈسٹری میں آنے سے پہلے کیا کام کر رہے تھے

زندگی میں انسان کچھ نا کچھ ایسا کرنا چاہتا ہے جو اس کے دل میں بستا ہے لیکن اسے موقع نہیں ملتا اپنا وہ چھپا ہوا ٹیلنٹ، وہ چھپی ہوئی خواہش دکھانے کا۔۔۔ لیکن جیسے ہی یہ موقع ہاتھ آتا ہے تو پھر کچھ سجھائی نہیں دیتا اور انسان فوراً اسے منتخب کر لیتا ہے۔۔۔

زندگی میں انسان کچھ نا کچھ ایسا کرنا چاہتا ہے جو اس کے دل میں بستا ہے لیکن اسے موقع نہیں ملتا اپنا وہ چھپا ہوا ٹیلنٹ، وہ چھپی ہوئی خواہش دکھانے کا۔۔۔

لیکن جیسے ہی یہ موقع ہاتھ آتا ہے تو پھر کچھ سجھائی نہیں دیتا اور انسان فوراً اسے منتخب کر لیتا ہے۔۔۔

شوبز میں ایسے کئی اداکار ہیں جنہوں نے انڈسٹری میں آنے سے پہلے دوسری نوکریاں کیں اور پھر شوبز کو اپنی منزل چنا۔۔۔

 اداکار زاہد احمد آج کل صف اول کے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں اور ان کی اداکاری کو نا صرف مانا جاتا ہے بلکہ کامیاب ڈراموں کی پہچان بھی کہا جاتا ہے۔۔۔ زاہد نے ایک بہت مشکل سفر طے کیا۔۔۔ وہ ہمیشہ سے آرٹس سے دلچسپی تو رکھتے تھے لیکن انہیں پتہ نہیں تھا کہ ضروریات زندگی کے لئے کیا زیادہ ضروری ہے۔۔۔خواب یا پھر پیسہ۔۔۔ اس وقت تو دونوں ہی مشکل ہو چکے تھے۔۔۔وہ ایک کال سینٹر میں ملازمت کیا کرتے تھے اور ڈیوٹی کے دوران بھی اکثر دوسری نوکری کی تلاش میں ہی رہتے تھے۔

 ہمایوں سعید اپنے گھر کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔۔۔جب وہ بڑے ہوئے تو ملازمت کا دباؤ گھر کی طرف سے اور اردگرد کی طرف سے ان پر پڑنے لگا۔۔۔ دوستوں کی مدد سے ہی انہیں ایک گارمنٹ فیکٹری میں ملازمت مل گئی۔۔۔انہوں نے وہاں بھی اپنا لوہا منوایا۔۔۔ اتنی محنت کی کہ خود اس کمپنی کے مینیجر ہی بن گئے۔۔۔ ہمایوں سعید جس فیکٹری میں کام کرتے تھے وہاں کے مالکان بھی ان کے کام کو مانتے تھے۔۔لیکن ہمایوں ہمیشہ سے ہی شوبز میں آنا چاہتے تھے اور انہوں نے اپنے ایک دوست سے کہا جو رؤف لالہ کے بھانجے تھے کہ مجھے انڈسٹری میں آنا ہے۔۔۔یوں فیکٹری کی ملازمت سے ایک نیا سفر شروع ہوا جس کا نام تھا شوبز-

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بابر اعظم نے ریکارڈ کے انبار لگا دیے

پاکستان کا دھمکی دینے والے ملک کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ