in

مہنگائی نے اتنا دماغ خراب نہیں کیا ہے کہ مولانا، شہباز شریف اور زرداری کو مسیحا لگنے لگیں ۔۔ مشہور شوبز ستارے سیاست دانوں کے بارے میں کیا باتیں کر رہے ہیں؟

مہنگائی نے اتنا دماغ خراب نہیں کیا ہے کہ مولانا، شہباز شریف اور زرداری کو مسیحا لگنے لگیں ۔۔ مشہور شوبز ستارے سیاست دانوں کے بارے میں کیا باتیں کر رہے ہیں؟

پاکستان کے سیاسی بحران نے جہاں عوام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہیں مشہور اداکار اور شوبز دنیا سے تعلق رکھنے والے بھی اپنا بیانیہ رکھنے میں پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔ مشہور پاکستانی اداکار خالد انعم جو کہ ٹی وی ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، انہوں

پاکستان کے سیاسی بحران نے جہاں عوام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہیں مشہور اداکار اور شوبز دنیا سے تعلق رکھنے والے بھی اپنا بیانیہ رکھنے میں پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔

مشہور پاکستانی اداکار خالد انعم جو کہ ٹی وی ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، انہوں نے موجودہ سیاسی منظر نامے پر کچھ ایسا کہا ہے

جس نے سب کی توجہ حاصل ضرور کر لی ہے۔ اداکار نے کا کہنا تھا کہ وہ بھی عام شہریوں کی طرح مہنگائی سے بے حد پریشان ہیں۔ خالد انعم موجودہ سیاسی صورتحال پر افسردہ دکھائی دے رہے ہیں اور اپنے موقف کا اظہار کھل

کر رک رہے ہیں۔ خالد انعم کا کہنا تھا کہ “مہنگائی نے ان کا دماغ خراب کردیا ہے مگر اتنا بھی نہیں کہ سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف یا پھر مولانا فضل الرحمان انہیں مسیحا لگنے لگیں”۔

مشہور گلوکارہ مومنہ کی جانب سے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر عمران خان سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، اپنے ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی جماعت پاکستان کے نیشنل انٹرسٹ کو نقصان نہیں پہنچا سکتی ہے۔ دنیا کے سامنے ہمیں اپنے اندرونی مسائل کو کس طرح سنبھالنا چاہیے، ہمیں پتہ ہونا چاہیے۔ ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتی ہوں مگر مجھے اپنے ہیڈ آف دی اسٹیٹ پر فخر ہے جنہوں نے پاکستانی عوام کی درست نمائندگی کی۔ یہاں پر مومنہ نے عمران خان شکریہ بھی ادا کیا کیونکہ انہوں نے کشمیر، فلسطین، افغانستان اور یوکرین کو بھولے نہیں۔

مشہور پاکستانی اداکار شان نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار ٹوئیٹر پر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بندا سب کے خلاف ہے۔ آپ کرپٹ لوگوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہو۔ تاریخ یاد رکھے گی، آپ نے کس طرح ہمارے مستقبل کے لیے لڑا۔ اس ٹوئیٹ میں شان نے وزیر اعظم عمران خان کو بھی ٹیگ کیا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دعا ہے جانے سے پہلے اپنی بچے کو دیکھ لوں ۔۔ برسوں سے ماں بننے کی خواہش رکھنے والی خاتون نے مرنے سے چند لمحے قبل بچے کو جنم دیا تو ڈاکٹرز حیران کیوں ہوئے؟

ق لیگ میں پھوٹ پڑ گئی ،طارق بشیرچیمہ وزار ت سے مستعفی ،تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کے خلاف ووٹ دینے کااعلان