ایک چمچ چباتے جاؤ پیٹ گھٹاتے جاؤ چھ گھنٹے میں پیٹ اندر
تندر ستی ہزار نعمت ہے: واقعی اگر انسان صحت مند او ر توانا ہو تو وہ ہر مشکل سے مشکل کام کو بھی کرنے کا پکا ارادہ کر لیتا ہے۔وہ دین کا کام بھی زیادہ اور اچھے انداز سے کرسکتا ہے اور دنیا کے کام بھی احسن طریقے سے سرانجام دے سکتا ہے۔
لیکن بشرطیکہ وہ صحت مندہو۔اور صحت مند رہنے کے لیے آپ کو متوازن غذا کا استعمال اور جن اشیاء سے آپ کی صحت کو نقصان ہو سکتا ہے اُن سے پرہیز کرنا ضروری ہوگا۔جیسے بعض لوگوں کو سرد تاثیر رکھنے والی اشیاء
کی ضرورت اور گرم تاثیر رکھنے والی اشیاء کے کم استعمال کی ضرورت ہوتی ہے۔اور اسی طرح بعض لوگوں کو گرم تاثیر رکھنے والی اشیاء کی ضرورت اور سرد تاثیر رکھنے والی اشیاء کے زیادہ استعمال سے بچنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی لیے آپ کو اپنی صحت کے مطابق غذا استعمال کرنی چاہیے۔نسخہ جات:نیم گرم ایک گلاس پانی میں لیموں نچوڑیں اور ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پی لیں ایک مہینے میں پیٹ کم ہو جائے گا اور چہرے کی رونق بھی بڑھ جائے گی۔کھانے میں دارچینی اور ادرک کا زیادہ استعمال کرنے سے پیٹ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔دار چینی اور ادرک کا پوڈر بهی استعمال کیا جا سکتا ہے۔وزن کو کم کرنے کے لیےروزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے،خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ،ایک چائے کا چمچہ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ایک کپ گرم پانی میں ملا کر پیئں۔اگر یہ عمل روزانہ کیا جائے تو وزن کم ہو جاتا ہے اور اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بن پاتی ہے۔کالا زیرہ ،لاک دانہ ،کلونجی ،جوائن کے پتے،ہر ایک پچاس گرام تمام چیزوں کو ایک ساتھ ملا کر پیس لیں۔ایک چمچ صبح ناشتے سے پہلے ایک چمچ رات کهانے کے بعد پانی کے ساتھ کهایئں کم ازکم 40دن کورس کریں۔وزن میں کمی ہو گی۔
گل یا سیمین چائے،اجوائن اور سرکہ(کوئی سا بھی) پانی میں ڈال کر اچھی طرح پکالیں اور فریج میں رکھ لیں ۔جب پینا ہو تو شہد ،دار چینی کا پائوڈر اور کلونجی مناسب مقدار میں ڈال کر روزانہ ناشتے کے 2 گھنٹے بعد ایک کپ پی لیں ۔اس سے آپ کے پیٹ کی گیس کا مسئلہ اور بڑھا ہوا پیٹ بھی کم ہوگا۔ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں ،خاص طور پر رات کے کھانے کے بعد 15 سے 20 منٹ کی چہل قدمی بہت اہم ہے ۔اس نسخہ کیلئے کُچھ احتیاطی تدابیر:حاملہ اور بریسٹ فیڈ کروانے والی خواتین یہ نسخہ بالکل استعمال نہ کریں۔رمضان میں اگر آپ روزے رکھ رہی ہیں تو بہتر ہے کہ رمضان کے بعد اس کا استعمال شروع کریں۔ہر صبح دیسی لہسن کا ایک یا دو جو کھانا بہت مفید ہوتا ہے ۔ اگر لہسن کا جو چھیل کر اسے چمچے سے پیس کر کھایا جائے اورساتھ ہی اس پر لیموں کا پانی پی لیا جائے تو ایک جانب تو خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور دوسری جانب پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔لہسن کا استعمال جسم میں شوگر اور انسولین کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے اور جسم میں موجود فالتو چربی توانائی کے لئے میسر ہوتی ہے اور یوں پیٹ کی زائد چربی سے نجات ممکن ہو جاتی ہے۔ایک برتن میں ایک چمچ شہد، چند کالی مرچیں اور پودینہ ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں
اور پھر چھان کر یہ قہوہ پی لیں۔ پودینہ معدے کے جملہ امراض کو درست کرتا ہے جبکہ شہد اور کالی مرچ پیٹ کی زائد چربی کو ختم کرے گی۔دارچینی میں بھی جسم کی اضافی چربی ختم کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ آدھ چائے کا چمچ دارچینی پاوڈر لے کر اسے پانی میں ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں،
پھر اس میں شہد کا ایک چمچ شامل کر کے اس محلول کو چھان لیں۔ یہ قہوہ سونے سے پہلے اور ناشتے سے قبل استعمال کریں اور حیران کن طریقے سے پیٹ کی چربی کم ہو گی۔جسم سے زہریلے مواد اور فالتو چربی ختم کرنے کا لاجواب نسخہ وقت کے ساتھ اور ہمارے کھانے کی وجہ سے عادات کی وجہ سے جسم میں زہریلے مواد اکھٹے ہوتے رہتے ہیں
اور ساتھ ہی اضافی چربی اپنی جگہ بناتی ہے جس سے نجات کے لئے ہم مختلف طریقے آزماتے ہیں کبھی تو یہ نسخے کارگر ثابت ہوتے ہیں اور کبھی اس کا بالکل ہی فائدہ نہیں ہوتا لیکن آج ہم آپ کو دو ایسے طاقتور اجزاء کے بارے میں بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ کا جسم نہ صرف زہریلے مواد سے پاک ہو جائے گا بلکہ فالتو چربی بھی ختم ہو جائے گی یہ دوا اجزاء لونگ اور السی کے بیج ہیں گرام خشک لونگ اور 100گرام السی کے بیجوں کو کسی گرائینڈر میں اچھی طرح باریک کر لیں اس طرح باریک ہوں
کہ بالکل پاوڈر کی شکل بن جائے صبح ناشتے سے قبل یا دوران کھانے کے دو بڑے چمچ اس پاؤڈر کو گرم پانی میں حل کر کے پئیں تین دن استعمال کرنے کے بعد تین دن ناغہ کریں پھر تین دن استعمال کریں ایسا سال میں کم از کم 15 بار کریں ان شاءاللہ آپ اپنے آپ کو پرسکون اور ہلکا محسوس کریں گے اور خدا کے فضل سے ہپ،ٹانگوں،کمر،پیٹ کی چربی کم ہو گی ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔