in

معروف بھارتی اداکارہ انتقال کر گئیں

معروف بھارتی اداکارہ انتقال کر گئیں

معروف بھارتی اداکارہ کورونا کے باعث چل بسیں،پورے بھارت میں سوگ

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ ابھی لاشا پاٹل کورونا وائرس کے باعث ہونے والی

پیچیدگیوں کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی لاشا پاٹل کرینہ کپور کے ساتھ فلم ”گڈ نیوز” میں بھی کام کرچکی تھیں ۔ اداکارہ ابھی لاشا کئی

مراٹھی فلموں میں بھی کام کرچکی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم ”بدری ناتھ کی دلہنیا” میں بھی کام کر چکی تھیں ۔اداکارہ کی موت کی خبر سن کر مراٹھی اور بالی ووڈ انڈسٹری صدمے میں ہے۔ ڈائریکٹر ششانک نے ابھی لاشا پاٹل کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت

محنتی اداکارہ تھیں۔ ہم نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔ ابھی لاشا کی موت کی خبر سن کر مجھے بہت افسوس ہوا اور اپنے احساسات بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں

۔واضح رہے کہ بھارتی تامل فلموں کے مزاحیہ اداکار پانڈو بھی جمعرات کی صبح کورونا وائرس کے باعث چل بسے۔ ان کے علاوہ کچھ روز قبل بھارتی اداکار و پروڈیوسر للت بہل اور معروف موسیقار شرون راتھور بھی کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکار پرابھاس کی مایوس کُن کارکردگی

وزیر اعظم مشکل میں! الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا دے دیا