ہمارے 16 بچے ہیں، جلد ہی 17 ویں بچے کو جنم دینے والے ہیں ۔۔ ایسا جوڑا جو بیٹیوں کی خواہش میں مزید بچے پیدا کرنے کا خواہشمند ہے
ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش پر جہاں لاکھوں لوگ خوشیاں مناتے ہیں وہیں کچھ لوگ بیٹیوں کو مار دیتے ہیں۔ جیسا کہ حال ہی میں میانوالی میں ایک واقعہ پیش آیا۔ بیٹا ہو یا بیٹی یہ تو خُدا کی طرف سے عطا کردہ ہیں۔ بچوں کی تربیت جس طرح کی جائے گی وہ اسی حساب
ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش پر جہاں لاکھوں لوگ خوشیاں مناتے ہیں وہیں کچھ لوگ بیٹیوں کو مار دیتے ہیں۔ جیسا کہ حال ہی میں میانوالی میں ایک واقعہ پیش آیا۔ بیٹا ہو یا بیٹی یہ تو خُدا کی طرف سے عطا کردہ ہیں۔ بچوں کی تربیت جس طرح کی جائے گی وہ اسی حساب سے اپنی زندگی گزاریں گے۔
آج ہم آپ کو ایک ایسے جوڑے کی کہانی بتانے جا رہے ہیں جن کے ہاں 16 بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے اور اب وہ جلد ہی اپنے 17 ویں بچے کو جنم دینےجا رہے ہیں۔ یہ جوڑا بیٹیوں کی خواہش میں اتنے بچے پیدا کرچکا ہے اور اس مرتبہ بھی ان کی دلی خواہش ہے کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہو۔
پیٹی ہرنیڈز اور کارلز شمالی کیرولینا گرنر کے رہائشی ہیں۔ دونوں ایک کلیننگ کمپنی چلاتے ہیں۔ دی مرر ویب سائٹ پر کچھ روز قبل انہوں نے ایک انٹرویو دیا جس میں یہ بتاتے ہیں کہ ہمیں شروعات سے ہی بچے بہت زیادہ پسند تھے اور
ہمیشہ ہی خواہش کرتے تھے کہ ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہو۔ ہمارے ہاں 10 بیٹیاں ہیں اور ہمیں اب بھی بیٹیوں کی خواہش ہے۔ ہم نے اپنی محنت سے جس طرح کاروبار میں محنت کی بالکل اسی طرح بچوں کی پیدائش اور ان کی تربیت کے لیے کام کیا ہے۔
اگر ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تو اس کا نام چارلیٹ رکھیں گے ۔ ہم دونوں میاں بیوی بچوں سے گھبراتے نہیں ہیں بلکہ ان کی آمد پر پہلے سے زیادہ خوش ہوتے ہیں۔ خُدا نے ہمیں اتنے بچے دیے ہیں جس پر میرے شوہر کارلز کا سب سے بڑا ہاتھ ہے جو ہمیشہ بچوں کو پیار کرتا ہے ان کی ہر خواہش کو پورا کرتا ہے۔ پیٹی ہرنیڈز کہتی ہیں
کہ مجھے بہت چھوٹی عمر سے ہی ماہواری شروع ہوگئی تھی اور بلوغت کے آثار ایک نارمل لڑکی سے زیادہ تھے یہی وجہ ہے کہ میری فرٹیلیٹی دوسری خواتین سے زیادہ ہے۔ جس کی وجہ سے میں بآسانی 16 بچے پیدا کرسکی ہوں۔ لوگ مجھے کہتے ہیں تم نے کیا کاروبار کرنا ہے لیکن میں کہتی ہوں کہ میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے اتنے سارے تحفے ملے۔