دو منٹ کا کمال دانتوں پر جما پیلا پن اور گندگی
سگریٹ تمباکو وغیرہ ایسی چیزیں ہیں جس سے ہمارے دانت بہت جلدی سڑنے لگتے ہیں دانتوں میں پیلا پن آتا ہے منہ سے بدبو آتی ہے ۔ دانت کالے دکھنے لگتے ہیں ۔
اگر آپ بھی اپنے پیلے گندے یا کالے ہوتے ہوئے دانتوں سے پریشان ہیں آج ہم آپ کیلئے ایسا پیسٹ لیکر آئے ہیں ۔ جسے استعمال کرنے کے بعد کوئی علاج کروانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔آپ نے یہ پیسٹ لگانا ہے
اور اپنوں دانتو ں کو موتیوں کی طرح سفید اور چمکدار بنانا ہے ۔ یہ پیسٹ بنانے کیلئے سب سے پہلی چیز ٹوتھ پیسٹ لینی ہے جو کہ ہر گھر میں موجود ہوتاہے جوکہ ہمارے دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے میں مددگار ہے ۔ ٹوتھ پیسٹ اس لیے استعمال کریں گے
کہ دوبارہ سے برش کرنے کی ضرورت نہ پڑے تقریباً ایک چمچ کے قریب ٹوتھ پیسٹ لیں ۔دوسری چیزآپ نے سفید نمک لینا ہے ۔ یہ ہم اس میں ایک چٹکی ڈالیں گے ۔ نمک ہمارے دانتوں کو صاف کرنے کے ساتھ ہمارے مسوڑوں کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔
موتیوں جیسے سفید چمکدار دانت پانے کیلئے لہسن لینی ہے ۔ لہسن آپ کے دانتوں کیلئے جادو کا کام کرے گا اس میں پایہ جانیوالا تھائیو سلفونیٹ نہ صرف آپ کے دانتوں کو سفید اور چمکدار بناتا ہے ۔ ساتھ ہی دانتوں پر کیڑا لگنےسے بچاتا ہے ۔ تین سے چار لہسن کے جوے چھیلنے کے بعد اس کو اچھی طرح باریک کوٹ لیں ۔اگر آپ کے مسوڑے بار بار پھولتے ہیں تو اس میں لہسن بہت فائدہ دے گا ۔
اسے اچھی طرح سے باریک پیسنے کے بعد ٹوتھ پیسٹ اور نمک کے پیسٹ میں ملا دیں ۔ آپ لہسن کو جتنا باریک پیسیں گے اتنا ہی یہ دانتوں پر اثر کرے گا ۔ اب ہم اس میں تھوڑا سا لیموں کا رس استعمال کریں گے ۔ بہت سے لوگوں کے منہ سے کھانے کے بعد بدبو آنا شروع ہوجاتی ہے اورسانس کی پریشانی ہوتی ہے
آپ دس سے پندرہ قطرے لیموں کے رس کے ڈال دیں ان تما م چیزوں کو اچھے طریقہ سے مکس کرلیں یہ پیسٹ آپ کے دانتوں کو چمکدار بنانے کے ساتھ ان کی اچھی سے حفاظت کرے گے ۔آخر میں ا س میں ایک چٹکی ہلدی استعمال کرنی ہے ۔ یہ دانتوں پر جمے بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد دے گا۔ پیلے دانتوں پر یہ پیسٹ بہت اچھےسے کام کرے گا۔ آپ ایک برش لیں اس پر یہ پیسٹ لگا کر اپنے دانتوں پربرش کریں جیسے عام روٹین میں ہم برش کرتے ہیں ۔
آپ دو سے تین منٹ تک اس پیسٹ سے اپنے دانتوں پر برش کریں ۔ ہم نے اس میں لہسن ڈالا ہے جو دانتوں کو سفید کرے گا اور ہر بار دو منٹ کے استعمال سے آپ کو دانتوں میں حیرت انگیز نتائج دیکھنے کو ملیں گے ۔ دن میں دوبار استعمال کریں باقی دنوں میں عام ٹوتھ پیسٹ کا استعمال ہی کریں گے ۔ دانتوں کا پیلا پن ختم او ردانت موتیوں کی طرح چمکدار بنیں گے۔