in

پرانے اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،گوگل نے اپنی تمام سروسز بندکرنے کا اعلان کر دیا

پرانے اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،گوگل نے اپنی تمام سروسز بندکرنے کا اعلان کر دیا

کراچی(این این آئی)پرانے اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر آ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر آپ پرانے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز استعمال کر رہے ہیں تو یہ آپ کے لیے بری خبر ہے کیونکہ آپ بہت جلد گوگل کی سروسز کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔ رواں ماہ کے بعد سے پرانے تمام اینڈرائیڈ فونز گوگل سروسز سے محروم ہوجائیں گے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے بعد سے اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز پر گوگل کی جانب سے گوگل اکائونٹ پر سائن ان کی اجازت نہیں دی

جائے گی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ستمبر کے بعد جب صارفین ان ڈیوائسز پر جی میل یوٹیوب اور میپس پر سائن ان ہوں گے تو ان کو یوزر نیم یا پاس ورڈ ایررز کا سامنا ہو گا۔گوگل کی جانب سے یہ قدم اٹھانے کی اصل وجہ صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانا ہے اور اگر آپ بھی اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز کا استعمال کر رہے ہیں تو جلدی ہی اپنا موبائل چینج کر لیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بڑے اور چھوٹے سب رگڑے گئے۔۔۔ بینک اکاو نٹ رکھنے والوں کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے؟ تبدیلی سرکار نے سب کی چیخیں نکلوا دیں

وہ عظیم پاکستانی صدر جس نے اپنی گاڑی رکوا کر راستے میں گزرتے ہوئے جنازے کو کندھا دیا تھا