in

میں یہ کھانا لے کر اپنے مرے ہوئے بھائی کے پاس چلا گیا!! ڈلیوری بوائے نے کسٹمر کے مفت کھانا دینے پر ایسا کیا جواب دیا کہ اس کی انکھوں میں آنسو آگئے

میں یہ کھانا لے کر اپنے مرے ہوئے بھائی کے پاس چلا گیا!! ڈلیوری بوائے نے کسٹمر کے مفت کھانا دینے پر ایسا کیا جواب دیا کہ اس کی انکھوں میں آنسو آگئے

لاہور: (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دنوں میں جس صنعت نے تیزی سے ترقی کی وہ آن لائن بزنس تھا جس میں ہر چیز کو گھر بیٹھے ڈلیور کرنے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس سارے عمل میں سب سے اہم کردار ڈلیوری بوائز کا ہوتا ہے جو کہ دن کے چوبیس گھنٹے گھر بیٹھے سہولیات فراہم کر رہے ہیں-

اس حوالے سے ڈلیوری بوائز کی کئی کہانیاں سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کس طرح شدید موسم میں بھی یہ ڈلیوری بوائے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں اور صرف روزگار کے حصول کے لیے خود بھوکے رہ کر لوگوں کے آرڈر ان تک وقت پر پہنچاتے ہیں- حالیہ دنوں میں اس حوالے سے ڈيوس نامی ایک شخص نے سوشل میڈيا کے حوالے سے ایک پوسٹ شئير کی جس میں اس نے ایک ڈلیوری بوائے کے ساتھ ہونے والی اپنی چیٹ کے کچھ اسکرین شاٹ شئیر کیے جس میں اس نے غلطی سے دوپہر کے کھانے کا آرڈر غلط ایڈریس کے ساتھ دے دیا –

اس کا ادراک اس کو اسوقت ہوا جب کہ ڈلیوری بوائے نے اس کا آرڈر پہنچانے کا میسج کیا جس پر اس نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے ڈلیوری بوائے کو میسج کیا کہ وہ یہ لنچ کا پارسل خود ہی رکھ لے اور ڈيوس اس کی پے منٹ کر دیتا ہے- اس سارے واقعہ کا اہم ترین پہلو ڈلیوری بوائے کا وہ جواب تھا جو اس نے ڈيوس کو دیا اور جس نے ڈيوس کو نہ صرف جزباتی کر دیا بلکہ اس سے اس کی آنکھیں بھی بھیگ گئيں اور وہ بے ساختہ اس پیغام کو سوشل میڈيا پر شئير کرنے پر مجبور ہو گیا- جس نے پڑھنے والوں کو بھی جزباتی کر دیا۔ اور وہ بھی اس کو شئير کرنے پر مجبور ہو گئے اور یہ پیغام سوشل میڈیا پر نہ صرف وائرل ہو گیا

بلکہ اس نے پڑھنے والوں کو بھی جزباتی کر دیا- ڈیوس کے لنچ کا پارسل دینے کے بعد ڈلیوری بوائے نے پہلے تو اس کا شکریہ ادا کیا اس کے بعد اس کا کہنا تھا کہ میں آپ کا دوبارہ شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ آج میرے مرے ہوئے بھائی کی سالگرہ کا دن تھا جو کہ یہاں قریب ہی دفن ہے اور آپ کی وجہ سے میں یہ لنچ لے کر اپنے بھائی کی قبر پر چلا گیا- اور وہیں بیٹھ کر لنچ کیا اور یہ سب صرف آپ کی وجہ سے ہی ممکن ہو سکا۔ اس لنچ کی میرے لیے بہت اہمیت ہے

میں آپ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں- یہ پوسٹ جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے بھی ڈيوس کی بہت حوصلہ افزائی کی اور لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو بھی ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے۔ ڈیوس کا ایڈریس کا بھول جانا بھی درحقیقت قدرت کی طرف سے اس ڈلیوری بوائے کے لیے ایک موقع تھا

تاکہ وہ اپنے مرے ہوئے بھائی کی یادوں کے ساتھ کچھ وقت گزار سکے- اس کے ساتھ ساتھ کچھ افراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس پیغام کو زیادہ سے زيادہ افراد تک پھیلانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ ڈلیوری بوائز کی مجبوریوں کو سمجھتے ہوئے ان کے ساتھ اچھا سلوک کریں – یہ واقعہ اس بات کی دلیل ہے

کہ ہمارا ایک چھوٹا سا عمل بھی دوسروں کے لیے کتنا بڑا اور اہم ہو سکتا ہے تبھی تو بزرگ کہتے ہیں کہ نیکی چھوٹی بڑی نہیں ہوتی ہے بلکہ بعض چھوٹے کاموں کا اثر بھی بہت بڑا ہو سکتا ہے-

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اکثر خطوں پر P کا حرف کیوں لکھا ہوتا ہے؟وہ بات جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں

انار کے پاؤڈر کے 3 بڑے حیران کن فوائد