in

دلہن کے گاؤں پہنچتے ہی دولہا کار سے اتر کر بھاگ گیا مگر کیوں ؟ ناقابل یقین مگر دلچسپ تفصیلات

دلہن کے گاؤں پہنچتے ہی دولہا کار سے اتر کر بھاگ گیا مگر کیوں ؟ ناقابل یقین مگر دلچسپ تفصیلات

اترپردیش(ویب ڈیسک) اترپردیش کے علاقے میں بارات لانیوالا دولہا دلہن کے گائوں کے قریب پہنچ کر گاڑی سے اتر کر بھاگ گیا جسے بھاگتا دیکھ

کر باراتی بھی حیران رہ گئے اور کسی کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اب کیا کیا جائے اور دولہا کے بھاگنے کی وجہ کیا ہے تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ

دولہا کی گاڑی کی زد میں ایک بچہ آگیا جس سے اس کی موت ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رام پور کے گاؤں رسول پور میں

اسرار سلمانی نامی شہری کی بیٹی کے لیے گاؤں جالف نگلا سے بارات آ رہی تھی،بارات ابھی دلہن کے گاؤں کے قریب ہی پہنچی تھی کہ دولہے کی کار سے اچانک دولہا نکلا اور بھاگ کھڑا ہوا،

دولہے کو بھاگتے دیکھ کر باراتی بھی ڈر کے مارے ادھر ادھر ہوگئے ۔ ہنگامہ تھمنے کے بعد معلوم ہوا کہ گاؤں کے قریب آ کر سڑک پر دلہے کی کار کی زد میں ایک 5 سالہ بچہ آ کر مر گیا تھا،بارات میں یہ افراتفری دیکھ کر دلہن والے پہلے تو حیران ہو گئے

اور پھر پریشانی میں معاملہ سنبھالنے لگ گئے، واقعے کے پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا،

بعد ازاں دلہن والوں نے فریقین کے درمیان سمجھوتا کرایا جس کے بعد ہی دولہا دلہن کا نکاح ہو سکا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گرمیوں میں تربوز کھائیں اور تمام بیماریوں سے جان چھڑائیں

یہ پانچ غلطیاں انسان کو غریب کر دیتی ہیں،وہ کبھی دولت مند نہیں ہوسکتااور سارا پیسہ برباد ہوجاتاہے