اللہ تعالی کی چار رحمتیں جو انسان سے برداشت نہیں ہوتی
پہلے نمبر پر بیٹی ہے۔ جس کی پیدائش پر بہت سارے لوگ خوش نہیں ہوتے۔ ان میں وہ لوگ شامل نہیں ہیں جو اپنی بیٹیوں بہت پیار کرتے ہیں۔ بیٹی اللہ کی رحمت ہے ۔ دوسرے نمبر پر مہمان ہے۔ بہت سارے لوگ مہمان آنے پر خوش نہیں ہوتے۔ یہ بھی اللہ کی رحمت ہوتے
پہلے نمبر پر بیٹی ہے۔ جس کی پیدائش پر بہت سارے لوگ خوش نہیں ہوتے۔ ان میں وہ لوگ شامل نہیں ہیں جو اپنی بیٹیوں بہت پیار کرتے ہیں۔ بیٹی اللہ کی رحمت ہے ۔
دوسرے نمبر پر مہمان ہے۔ بہت سارے لوگ مہمان آنے پر خوش نہیں ہوتے۔ یہ بھی اللہ کی رحمت ہوتے ہیں اور اپنا رزق لے کر آتے ہیں اور جاتے ہوئے میزبان کے گھر کی بیماریاں ساتھ لے جاتے ہیں۔
تیسرے نمبر پر بارش ہے بارش بھی اللہ پاک کی رحمت میں سے ہے اور جب بارش ہوتی ہے ماحول خوش گوار ہو جاتا ہے۔ خشک زمین بارش سے تر ہو جاتی ہے اور اسی طرح آب و ہوا بھی خوشگوار رہتی ہے۔ بارش کا پانی رحمت ہے اور اس سے کئی بیماریوں سے نجات بھی ملتی ہے۔
بیماری بھی اللہ کی رحمت ہی ہے کیونکہ بیمار ہونے کے بعد سے انسان اللہ پاک کے قریب ہو جاتا ہے۔ بیمار کے لیے لوگ اللہ پاک سے دعا بھی کرتے ہیں اور کچھ لوگ منت بھی مانگتے ہیں۔ انسان جو گناہوں میں غرق تھا اب اللہ پاک کے قریب ہوگیا۔ اللہ گناہوں کو بیماریوں سے مٹا دیتا ہےاسی طرح اللہ کے چار عذاب ہیں جو انسان خوشی سے قبول کرتے ہیں۔ ان میں وہ لوگ شامل نہیں جو ان چیزوں سے نفرت کرتے ہیں۔ لیکن ہمارے معاشرے کی اکثریت اللہ کے عذاب کو پسند کرتی ہے۔ اس میں پہلے نمبر پر سود ہے جو کہ بہت سارے لوگ سود کا کاروبار کرتے ہیں اور سود کا لین دین کرتے ہیں
دوسرے نمبر پر جہیز ہے۔ معاشرے میں بہت سارے لوگ اپنے بیٹوں کی شادی پر منہ مانگے جہیز لیتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر غیبت ہے غیبت غیبت ایک بہت بڑی برائی ہے جس کے بارے میں قرآن پاک میں بھی تائید کی گئی ہے۔ خاموشی اس کا بہترین علاج ہے۔ بہتر ہے جب آپ لوگ کسی دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہوں تو کسی اور کا تذکرہ نا کیا کریں۔ غیبت کرنے والا جہنم میں اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے گا۔
اس بیماری سے بچا جائے کیونکہ یہ بھی ایک عذاب ہے جھوٹ بولنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے اور یہ سب سے بڑا گناہ ہے جس کی پکڑ اس دنیا میں ہو جاتی ہے۔ جھوٹ بولنے سے انسان اس کا عادی بن جاتی ہے اور یہ ایک لاعلاج بیماری ہے
اللہ تعالی ہم سب مسلمانوں کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین