in

5300 سال قبل ہونے والا کان کا پہلا آپریشن، کیسے کیا جاتا تھا؟ناقابل یقین تفصیلات

5300 سال قبل ہونے والا کان کا پہلا آپریشن، کیسے کیا جاتا تھا؟ناقابل یقین تفصیلات

لاہور(ویب ڈیسک)ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک ہسپانوی مزار سے ملنے والی 5300 سال پُرانی کھوپڑی میں قدیم دور میں ہونے والی

کان کی سرجری کا ثبوت ملا ہے۔یہ کھوپڑی اسپین کے ایک شہر برگوس میں قائم ڈولمین آف ایل پینڈون نامی میگالِتھِک مزار میں دریافت ہوئی۔

جہاں پر ماضی میں آخری رسومات کی ادائیگی ہوتی تھی۔یہ کھوپڑی ممکنہ طور پر ایک قبل از تاریخ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی ہے جس کی عمر 35 سے 50 سال کے درمیان تھی۔

کسی موقع پر وہ خاتوم دو بار میسٹوائڈیکٹومی سے گزری ہوں گی۔ یہ عمل کان کے پیچے کھوپڑی میں میسٹوائڈ ہڈی میں انفیکشن ختم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ حیران کن طور پر، کھوپڑی کا تجزیہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ وہ خاتون بچ گئیں تھیں۔5300

سال قبل ہونے والا یہ آپریشن، کان کا پہلا کامیاب آپریشن ہے جو دستاویزی شکل میں موجود ہے۔یونیورسٹی آف ویلاڈولِڈ کے محققین،

جنہوں نے تحقیق کی رہنمائی کی، کا کہنا تھا کہ یہ دریافت انسانیت کی تاریخ کی شروع کی کان کی سرجری ہوگی۔اگر اس کو ایسے ہی چھوڑ دیا جاتا

تو انفیکشن کے نتیجنے خاتون میں قوتِ سماعت سے محرومی، مینِنگائٹس اور ممکنہ طور پر موت واقع ہوسکتی تھی۔یہ کھوپڑی جولائی 2018 میں دریافت ہوئی

لیکن اس کے متعلق تفصیلات اب ایک مقالے کی صورت میں جرنل سائینٹفک رپورٹس میں شائع کی گئیں ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حمزہ:میں نے بڑی مشکل سے اسے لیک کروایا ہے اب میری عزت اور ذلت ۔۔۔!!!ریحام خان کی کتاب چھپنے سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے حمزہ علی عباسی کو بلا کر کیا ٹاسک سونپا تھا؟سلیم صافی کا تہلکہ خیز انکشاف

پلاؤاور بریانی کے شوقین لوگ ہوشیار ہوجائیں؟ ہر روز چاول کھانے کا خوفناک نقصان سامنے آگیا