”جمعرات کے دن کا خاص وظیفہ“
میرے محترم بھائیو اور بہنو آج میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں جمعرات کا بہترین وظیفہ لے کر۔ آپ کی وہ حاجت جو ابھی تک کسی نہ کسی وجہ سے پوری نہیں ہوسکی۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے ۔اگلی جمعرات سے پہلے پہلے میرے اللہ کے حکم سے آپ کی ہر حاجت پوری ہوجائے گی۔وہ آپ کی جائزحاجتیں جو ابھی تک
پوری نہ ہوسکی ۔کسی نہ کسی وجہ سے رہ گئی ہیں اللہ کے حکم سے پوری ہو جائیگی۔ میرے محترم بھائیو میری بہنو یہ وظیفہ بہت ہی خاص ہے۔ اس میں وقت کی کوئی قید نہیں ہے۔ آپ اس کو جب چاہے مرضی کر سکتے ہیں۔ نہ ہی اس چیز کی قید ہے کہ آپ نے اس کو فلاں نماز کے بعد ہی کرنا ہے۔
آپ اس کو جب مرضی کر سکتے ہیں۔کسی بھی وقت کر سکتے ہیں۔ با وضو یا بے وضو بھی کر سکتے ہیں۔اس میں کسی قسم کی کوئی قید نہیں ہے عورتیں اپنے خاص دنوں میں بھی اس کو کر سکتی ہیں۔تو میرے بھائیو اور بہنو آپ کو بتاتا چلوں کہ جائز حاجات کسی بھی طرح کی ہو سکتی ہیں وہ کاروبار کے متعلق بھی ہو سکتی ہیں اولاد کے متعلق بھی ہو سکتی ہیں گھر میں خوشحالی کے متعلق بھی ہو سکتی ہیں میاں بیوی کے درمیان محبت کے متعلق بھی ہو سکتی ہیں اگر آپ کسی پریشانی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی آپ کی حاجت ہی ہےکیونکہ آپ خواہش کرتے ہیں کہ میری فلاں مشکل پریشانی دور ہو جائے تو اس سے متعلق یہ نہیں ہے
کہ صرف آپ کو کوئی چیز چاہیے تو وہی حاجت ہے نہیں حاجت ہر اس چیز کا نام ہے جو انسان کسی کو پانا چاہتا ہے۔ کسی پریشانی سے نجات حاصل کرنا بھی آپ کی حاجت ہی کہلاتا ہے۔میرے محترم بھائیو اور بہنو بےحد آسان وظیفہ ہے جمعرات کے دن آپ نے کسی بھی وقت اول آخر ایک مرتبہ تین مرتبہ یا پانچ مرتبہ درود ابراہیم پڑھ کے درمیان میں ایک سو پندرہ مرتبہ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْم پڑھنا ہے، بے حد آسان عمل ہے آپ اس کو چلتے پھرتے بہت ہی کم وقت میں پڑھ سکتے ہیں اور یقین کریں کرے اگلی
جمعرات سے پہلے پہلے اللہ تعالی کے حکم سے آپ کی ہر جائز حاجت وہ حاجت جس کی نیت سے اپنے اس عمل کو کیا ہوگا آپ کی وہ حاجت پوری ہوجائے گی اور جب آپ نے دعا کرنی ہے اپنی حاجتیں جو ہیں ایک دو یا زیادہ سے زیادہ تین حاجتوں کی آپ نے بار بار دعا کرنی ہے اللہ تعالی کے حکم سے آپ کی حاجت پوری ہو جائے گی۔
بیشک اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے ۔ اللہ تعالی آپ کی دعا کو رد نہیں کرے گا جب وَ هُوَ السَّمِیْعُالْعَلِیْمُؕ پڑھیں گے۔تو اللہ پاک اپنے اس پاک کلام کے صدقے آپکی دعا کو ضرور قبول فرمائے گا۔اور یہ یاد رکھیں کہ پانچ ٹائم نماز کی پابندی کرنی ہے اور میرے پیارے بہن بھائیو یہ بالکل فی سبیل اللہ آپ کو عمل بتائے جاتے ہیں آپ خدا کے لیے ان سے فائدہ حاصل کیا کریں تاکہ جتنے لوگوں تک مزید یہ پیغام پہنچے گا
اتنے ہی زیادہ لوگ اس سے فائدہ حاصل کریں گے کیونکہ ہمارے معاشرے میں ہر انسان کسی نہ کسی حاجت پورا ہونے کا طلبگار رہتا ہے کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا رہتا ہے یہ اللہ کا قانون ہے ہر انسان خوشحال نہیں ہے۔ کسی نہ کسی کو کسی نہ کسی قسم کی پریشانی ہے تو یہ بھی اللہ تعالی سے ملاقات کا اللہ تعالی کے قریب ہونے کا ایک بہانہ ہے آپ اس عمل کو ضرور کریں اور پانچ وقت کی نماز پابندی سے ادا کریں
اور اس وظیفے کو اپنے دوستوں کے ساتھ اور فیس بک پر شیئر کریں کیونکہ نیکی کی بات پھیلانا صدقہِ جاریہ ہے اور اللہ تعالی کو ہر وقت یاد کرتے رہا کریں۔ان اللّہ علی کل شیً قدیر بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے اپنا بہت سارا خیال رکھیے گا اور بندہ ناچیز کو اپنی دعا میں ضرور یاد رکھی