چہرے کے تمام داغ دھبوں کا بہترین علاج
چہرے کے تمام داغ دھبوں کا بہترین علاج
چہرے پر دانے جہاں تکلیف کا سبب بنتے ہیں وہیں وہ دانے اور ان کے داغ چہرے کو بدنما بھی ظاہر کرتے ہیں ۔ چہرے پر دانے نکلنے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ عام طور پر ایسا ہوتا ہے
کہ مختلف کریموں کی مدد سے دانے تو ختم ہوجاتے ہیں البتہ ان کے نشانات باقی رہ جاتے ہیں ۔ جو چہرے کو بدصورت اور بدنما ظاہر کرتے ہیں ۔ اگر آپ اس قسم کے مسائل کا شکار ہیں تو سب سے پہلے میٹابولزم کی درستگی پر دھیان دیں ۔
چہرے کی خوبصورتی کا دارومدار خون پر ہوتا ہے اور جسم میں خون بننے کا عمل درست میٹابولزم کے ہی مرہون منت ہے ۔ جسم میں جس قدر عمدہ اور صاف و شفاف خون پیدا ہو گا اسی قدر جلد نرم و ملائم خوبصورت اور چمکدار ہو گی ۔ جلد کی رنگت میں خرابی ، داغ دھبے اور کیل مہاسے بننے کی اصل وجہ خون میں زہریلے مادوں اور تعفن کا شامل ہونا ہے .
ایسی تمام غذائیں جو ہاضمے کو خراب کرنے کا سبب بنتی ہوں انہیں فوراً اپنی خوراک سے نکال دینا چاہیے ۔ان غذاؤں میں پیزا ، برگر ، سموسے ، پکوڑے ، نمکو ، کولا مشروبات ، بیکری مصنوعات ، تلی اور بھنی ہوئی غذائیں وغیرہ شامل ہیں ۔ کچی سبزیوں ، پھلوں اور پھلوں کے رس کا بکثرت استعمال کریں ۔
دانوں کے نشانات دور کرنے کے لیے مغز اخروٹ اور کڑوے مغز بادام پیس کر سرکہ انگوری میں پیسٹ بنا کر رات کو سوتے وقت چہرے کے داغوں پر لگائیں ۔ صبح کچے دودھ سے چہرے پر اچھی طرح مساج کرکے کسی اچھے بیوٹی سوپ سے دھولیں ۔ بہت جلد چہرے سے داغ دھبے دور ہو جائیں گے ۔ ایسی ورزشیں جن سے چہرے کی طرف خون کی روانی بہتر ہو ، وہ نہارمنہ ضرور کریں ۔تھوڑا سادہ دہی لے کر چہرے پر لگائیں دس منٹ بعد منہ دھو لیجیے۔ کافی فرق پڑے گا۔
تین دن کے بعد ٹماٹر کا قتلہ باریک باریک کاٹ کر چہرے پر رکھیے۔ ٹماٹر سرخ ہونا چاہیے۔ ٹماٹرکیل مہاسوں داغ دھبوں کو دور کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ آپ ہمدرد مطب کی صافی منگا کر دو تین بوتلیں پی لیجیے تا کہ خوب صاف ہو اور آئندہ دانے نہ نکلیں۔ کسی طرح کی اشتہاری کریم استعمال نہ کریں۔اُبٹن میری بہن کا رنگ ذرا سانولا ہے۔ اس کی شادی ہونے والی ہے۔ کوئی آسان سا ٹوٹکہ بتائیں جسے ہم گھریلو طور پر استعمال کر سکیں
اور مہنگا بھی نہ ہو۔ (سعدیہ ناز) کینو کے چھلکے سکھا کر پیس لیں۔ آٹھ کینو کے چھلکے ہوں توآپ اسی میں چار لیموں کے چھلکے بھی سکھا پیس کر لیں۔چمچ بھر سفوف آپ گلاب کے عرق میں بھگو دیں۔ جب پھول جائے اس میں تھوڑا سا بیسن ملا کر چہرے پر اچھی طرح ملیں۔ آپ کی جلد خشک ہے تو اس میں تھوڑا سا بادام یا زیتون کا تیل ملا لیں اور دو تین قطرے شہد کے، آپ اسے اچھی طرح مل کر خشک کر کے اتار لیں۔