in

معاملہ بگڑنے لگا! ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محمد زبیر کے خلاف بڑا قدم اُٹھا لیا گیا

معاملہ بگڑنے لگا! ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محمد زبیر کے خلاف بڑا قدم اُٹھا لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان زبیر عمر سے منسوب ایک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو مختلف خواتین کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 زبیر عمر سے منسوب مبینہ نازیبا ویڈیو میں قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ زبیر عمر نے ان سے پیسے لیے اور جب پیسوں کی واپسی کا تقاضہ کیا تو زبیر نے انہیں ایجنسیوں سے کہہ کر ما ر  پیٹ کا نشانہ بنوایا اور بلوچستان کے بارڈر پر پھنکوا دیا۔جبکہ زبیر عمر کی مبینہ نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ ویڈیوز کس نے بنائیں اور کیوں بنائیں، کس نے لیک کیں اور کیوں لیک کیں؟ یہ سب جاننے کا بنیادی طریقہ ہے کہ ان کا فرانزک آڈٹ کیا جائے اور تحقیقات کی جائیں۔ اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے مطابق زبیر عمر نے اس ویڈیو کی فرانزک تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ لیگی رہنما نے آج اس بارے میں اپنا موقف پیش کرنے کا بھی کہا ہے۔اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر عمر نے باہمی رضا مندی سے جسمانی تعلق قائم کیا ہے تو الگ معاملہ ہے لیکن اگر نوکری کا جھانسہ دے کر تعلق بنایا تو ان کا احتساب ہونا چاہیے۔ غریدہ فاروقی کے مطابق اگر باہمی رضا مندی سے جسمانی تعلق قائم کیا گیا ہو تو الگ معاملہ ہے لیکن اگر نوکری کا جھانسہ دے کر تعلق بنایا گیا یا ہراساں کیا گیا تو پھر احتساب تو ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں جس شخص نے الزام عائد کیا ہے اسے بھی قانونی چارہ جوئی کرنی چاہیے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد زبیر کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر وکلا نے سٹی کورٹ تھانے میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دی ، مقدمے کی یہ درخواست ایڈووکیٹ مظہر شیخ اور اعجاز جتوئی کی جانب سے دی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر کے عہدے پر رہ کر محمد زبیر نے جرم کیا ، اس لیے ان پر مقدمہ دائر کر کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں کہ ویڈیو کے زریعے کہیں خاتون کو بلیک میل تو نہیں کیا جا رہا؟ کیوں کہ عین ممکن ہے کہ ان ویڈیوز کے زریعے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کیا جا رہا ہو۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور ویڈیو لین ہونے کے معاملے پر رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر نے بھی رد عمل دے دیا ، سابق گورنر سندھ نے ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی ناقص اور شرمناک حرکت کی ہے ، یہ ویڈیوز “جعلی اور ڈاکٹرڈ ہیں یہ سیاست کا نچلا درجہ ہے ، میں نے ایمانداری ، دیانت اور عزم کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی ہے ، پاکستان کی بہتری کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اس رسالے کی بندش کا ہیرا منڈی کی ایک طوائف سے کیا تعلق تھا ؟

غیر اخلاقی ویڈیوز کا معاملہ لیگی رہنما محمد زبیر نے خاموشی توڑ دی