عامر خان اور سلمان خان کا مسکان کیلئے پانچ کروڑ کا اعلان؟ حقیقت کیا ہے؟ سچ سامنے آگیا
بھارت میں بہادر طالبہ مسکان کا جے شری رام نعروں کا اللہ اکبر کے نعروں سے جواب دینے پر مسکان کی بہادری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور دنیا بھر سے ان کی تعریفیں ہونے لگیں۔ مسکان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہندوستان کیساتھ ساتھ دنیا بھر میں لوگ میدان میں آئے بھارت
بھارت میں بہادر طالبہ مسکان کا جے شری رام نعروں کا اللہ اکبر کے نعروں سے جواب دینے پر مسکان کی بہادری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی
اور دنیا بھر سے ان کی تعریفیں ہونے لگیں۔ مسکان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہندوستان کیساتھ ساتھ دنیا بھر میں لوگ میدان میں آئے
بھارت میں بھی حجاب پر پابندی کیخلاف طلبا سڑکوں پر نکل آئے سکول کالجز انتظامیہ کیخلاف طلبا نے عدالتوں کے دروازے بھی کھٹکھٹائے ۔
ابھی حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان اور عامر خان نے مسکان کی بہادری کو سراہتے ہوئے اس کے لیے پانچ کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے اس پر بھارتی انتہا پسند کھل کر میدان میں آئیے اور ان کے
خلاف محاذ کھول لیا بھارتی صحافیوں نے اس حوالے سے دونوں اداکاروں سے رابطہ کیا تو دونوں اداکار وں نے جواب دیا کہ مسکان کی مالی معاونت کا کوئی فیصلہ کیا اور نہ ہی ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔بالی ووڈ اداکاروں کا کہناتھا کہ ہم نے مسکان کے حوالے سے ابھی تک کوئی پوسٹ شیئر نہیں۔