in

نشے میں دھت مسافر کی دوران پرواز ناقابل یقین ، ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی

نشے میں دھت مسافر کی دوران پرواز ناقابل یقین ، ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکہ میں شراب کے نشے میں دھت ایک مسافر کی ہلڑبازی کے سبب پائلٹ ہوائی جہاز کو ہنگامی طور پر لینڈ کرانے پر مجبور ہو گیا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق یہ امریکی فضائی کمپنی فرنٹیئر ایئرلائنزکی پرواز 1335تھی جو نیویارک سے اورلینڈو جا رہی تھی۔دوران سفر اس شخص نے ایک بچے کو تھپڑ

جڑ دیا اور جھگڑا ہونے پر دھمکیاں دینی شروع کر دیں کہ ”میں تمام مسافروں کو قتل کر دوں گا۔“رپورٹ کے مطابق اس مسافر

نے سب سے پہلے بچے کی والدہ پر الزام عائد کیا کہ اس نے سرنج کے ذریعے اس مسافر کا ڈی این اے چوری کر لیا ہے۔ جب خاتون نے

اس کی اس بات کو احمقانہ قرار دیا تو اس نے خاتون کے بچے کو تھپڑ جڑ دیا اور جب عملے کے لوگ درمیان میں آئے تو ان پر بھی حملہ آور ہو گیا۔

مسافروں اور عملے کے لوگوں نے مل کر اس شخص کو قابو کیا اور سیٹ کے ساتھ باندھ دیا۔

پائلٹ نے اس واقعے کے بعد جہاز کو قریبی ایئرپورٹ پر لینڈ کروا دیا ، جہاز کے لینڈ کرتے ہی پولیس آئی اور اس آدمی کو گرفتار کرکے لے گئی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گرم دودھ میں صرف یہ چیز ڈال کر پیئیں اور گھٹنوں کے درد کو فوری

پنشن کی سہولت ختم کرکے سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر کیا ملے گا؟نئی پالیسی لانے کی تیاریاں