in

طلاق کے بعد ابھی تک کسی سے دل نہیں لگایا۔۔۔ 3 شوبز اداکار جن کی زندگی میں ابھی کوئی نہیں

طلاق کے بعد ابھی تک کسی سے دل نہیں لگایا۔۔۔ 3 شوبز اداکار جن کی زندگی میں ابھی کوئی نہیں

جب دو دلوں کے راستے جدا ہوتے ہیں تو پھر وہ ایک نئے سفر پر جا نکلتے ہیں اور اپنی نئی منزل کی تلاش شروع کر دیتے ہیں ۔۔۔خاص طور پر مرد اپنی تنہائی کا ساتھی بہت جلد ڈھونڈ نکالتا ہے۔۔۔۔ لیکن شوبز میں ایسے کئی اداکار ہیں جنہوں نے ایک بار طلاق کے بعد

جب دو دلوں کے راستے جدا ہوتے ہیں تو پھر وہ ایک نئے سفر پر جا نکلتے ہیں اور اپنی نئی منزل کی تلاش شروع کر دیتے ہیں ۔۔۔خاص طور پر مرد اپنی تنہائی کا ساتھی بہت جلد ڈھونڈ نکالتا ہے۔۔۔۔ لیکن شوبز میں ایسے کئی اداکار ہیں جنہوں نے ایک بار طلاق کے بعد ابھی تک زندگی میں کوئی نئی منزل نہیں ڈھونڈی

میکال ذولفقار….سب جانتے ہیں کہ میکال کی زندگی میں سارہ ہی سب کچھ تھیں۔۔۔ان کی ہنستی بستی زندگی میں دو پیاری پیاری بیٹیاں تھیں لیکن پھر وقت کا پہیہ کچھ ایسا گھوما کہ سارہ نے اپنی زندگی الگ کرنے کا فیصلہ کیا۔۔۔وجوہات آج تک مکمل طور پر سامنے نہیں آئیں لیکن ایک وجہ جو سب کو ہی پتہ ہے وہ سارہ کا میڈیا میں آنا تھا۔۔۔میکال کو اپنی بیوی کی یہ بات بالکل پسند نہیں تھی۔۔۔

دونوں کے راستے جدا ہوئے اور بچیاں میکال کے پاس ہی رہیں۔۔۔لیکن میکال نے اس کے بعد زندگی میں کسی کو نہیں داخل کیا۔۔۔اس علیحدگی کو چار سال ہونے کو آئے ہیں لیکن میکال آج بھی صرف اپنی بیٹیوں کے باپ کی حیثیت سے ہی وقت گزار رہے ہیں اور زندگی میں کسی کو شامل نہیں کیا۔۔۔

عفان وحید….عفان نے خود ایک شو میں بتایا کہ کس طرح وہ ٹوٹ گئے تھے جب ان کی زندگی میں علیحدگی کا یہ طوفان آیا تھا۔۔عفان ان لوگوں میں سے نہیں جو محبت کرکے پھر دوبارہ خالی ہاتھ ہوں اور پھر سے دل کو پہلے جیسا کرلیں۔۔۔عفان کو محبت کا خانہ خالی کرنے میں بہت وقت لگتا ہے۔۔۔ان کی زندگی میں جب میاں بیوی کا طلاق کا وقت آیا تو عفان نے خود کو بالکل ہی ختم کر لیا تھا۔۔۔لیکن آہستہ آہستہ انہوں نے انڈسٹری کو واپس جوائن کیا ۔۔۔یہ ایک اور بات ہے کہ دل کو ابھی بھی خالی ہی چھوڑ دیا ہے۔۔۔

سرمد کھوسٹ….پردیس ڈرامہ سے شہرت کے آسمان کو چھونے والے سرمد کھوسٹ ایک بہت ہی اچھے انسان بھی ہیں۔۔۔انہیں قریب سے جاننے والے لوگ اس بات کے گواہ ہیں کہ سرمد ایک بہترین دوست اور بہت درد مند انسان ہے۔۔۔لیکن زندگی میں بہت آسانی سے خود کو اپنی پہلی شادی سے الگ کرنے کے بعد سرمد نے بھی کبھی اس بارے میں نہیں سوچا۔۔۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بس اب مزید نہیں۔۔اللہ حافظ ۔۔ سانحہ مرزا نے راہیں جدا کرلیں۔۔عالمی ٹینس سٹار زندگی کا سب سے بڑا اعلان کردیا

انڈیا کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی نے ملک کی مہنگی ترین گاڑی خریدلی