in

ایک گھر میں اپنی 8 بیویوں کیساتھ خوشی سے رہنے والا شوہر

ایک گھر میں اپنی 8 بیویوں کیساتھ خوشی سے رہنے والا شوہر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کے اونگ دام سوروت نامی نوجوان نے حال ہی میں ایک

دلچسپ یوٹیوب انٹرویو دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرویو میں نوجوان نےبتایا کہ وہ ایک گھر میں اپنی 8 بیویوں کے ساتھ خوشی کے ساتھ رہتا ہے۔یوٹیوب پر جاری کیے

گئے انٹرویو میں تھائی نوجوان نے  میزبان سے اپنی8 بیویوں کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ ہر بیوی سے اس کی پہلی ملاقات کب ہوئی تھی جبکہ 8 بیویوں نے اپنے شوہر کو دنیا کا سب سے مہربان، سب سے زیادہ خیال رکھنے

والا آدمی قرار دیا۔انٹرویو میں خوش قسمت انسان نے بتایا کہ وہ اپنی پہلی بیوی سے ایک دوست کی شادی میں ملا اور اسے شادی کی پیشکش کی

جو اس نے فوراً قبول کرلی جبکہ دوسری بیوی سے اس کی ملاقات بازار میں ہوئی تھی۔اس کے علاوہ اونگ نے بتایا کہ اس کی

تیسری بیوی اسپتال میں، چوتھی، پانچویں اور چھٹی بیویوں سے ملاقات بالترتیب سوشل میڈیا، انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک کے ذریعے ہوئی جبکہ ساتویں

بیوی مندر میں اور آٹھویں اور آخری بیوی اس وقت ملی جب وہ 4 بیویوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے گیا ہوا تھا۔رپورٹس کے مطابق اونگ کا اپنی پہلی بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے

۔اونگ نے انٹرویو میں مزید بتایا کہ لوگ ہمیشہ یہ سمجھتے ہیں کہ میں بہت امیر ہوں اپنے گھر والوں کی دیکھ بھال صرف خود کرتا ہوں لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ میری ہر بیوی کھانے سے لیکر کاسمیٹکس اور ہاتھ سے بنی مختلف اشیاء بیچ کر اپنا رزق کماتی ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پیٹرول کیسے بنتا ہے؟ جانیئے پیٹرول سے متعلق وہ معلومات جو آپ کے لیے بھی جاننا ضروری ہے

‘ اگر جج جواب دہ نہیں تو وزیراعظم اپنے خاندان کے اثاثوں سے متعلق کیوں جواب دہ ہوں، وفاقی وزیر قانون کا بیان