in

مہوش حیات کو ’تمغہ امتیاز‘ کس کام کی وجہ سے ملا تھا؟ نیا انکشاف

مہوش حیات کو ’تمغہ امتیاز‘ کس کام کی وجہ سے ملا تھا؟ نیا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات کو حکومت پاکستان نے 2019 میں ’تمغہ امتیاز’ کے ایوارڈ سے نوازا تھا جو کہ مختلف شخصیات کو ان کی خدمات پر دیا جاتا ہے۔ معروف اداکار، مصنف، پروڈیوسر اور ملک کے نامور ہدایت کار شمعون عباسی نے کہا ہے۔

کہ مہوش حیات کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈز میں سے ایک ’تمغہ امتیاز’ اداکاری کی وجہ سے نہیں ملا۔ اداکارہ کو تمغہ امتیاز دئیے جانے پر شمون عباسی سے قبل متعدد دیگر افراد نے بھی متنازع باتیں کی تھیں،

جن پر مہوش حیات نے انہیں کرارا جواب بھی دیا تھا۔ شمعون عباسی میں حال ہی میں ’وہ والا شو’ شو میں مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دیے جانے سمیت دیگر مسائل پر کھل کر باتیں کیں اور سابق اہلیہ حمیمہ ملک اور جویریہ عباسی سمیت بہن انوشے عباسی اور بیٹی اداکارہ عنزیلہ عباسی سے متعلق بھی باتیں کیں۔

تحریر جاری ہے‎ شمعون عباسی نے پروگرام میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے نہ صرف نیلم منیر بلکہ ہمایوں سعید کو بھی شوبز میں متعارف کروایا۔ شمعون عباسی نے کہا کہ ہمایوں سعید ان کے ساتھ ٹیلی فلموں میں کام کرنے کے بعد ہی مشہور ہوئے اور اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، تاہم اب وہ بہت آگے نکل چکے ہیں

اور انہیں اوپر پہنچنے کے بعد نیچے بھی دیکھنا چاہیے اور ان لوگوں کی مدد کریں جو ان کے ساتھ تھے  شمعون عباسی میں ایک سوال پر وضاحت کی کہ مہوش حیات کو ’تمغہ امتیاز’ ان کی اداکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی شخصیت کی وجہ سے ملی ہے،

اس لیے انہیں اداکاری پر مزید محنت کی ضرورت ہے۔ اداکار کے مطابق ایوارڈ دیے جانے کے بعد مہوش حیات سے کام نہیں کروایا جا رہا،

اس لیے ان سے اداکاری بھی کروائی جانی چاہیے اور انہیں اداکاری میں مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سعودی عرب، ریاض کے جنوب میں مٹی کا اڑھائی سو سال پرانا محل

عمران نیازی نے کرپشن میں 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، نواز شریف ہی پاکستان کے تمام مسائل کا ون ونڈو آپریشن ہے،شہبازشریف