ابوظہبی میں مقیم اس شہری کے کان سے اچانک پانی بہنے لگا، ڈاکٹر کے پاس گیا تو اندر دراصل کیا تھا؟ ڈاکٹر نے ایسی بات کہہ دی کہ کبھی سوچ بھی نہ سکتا تھا
این این ایس نیوز! کان بہنا ایک عام پایا جانے والا مسئلہ ہے اور اس کے حل کے لئے عموماًگھریلو ٹوٹکوں کو ہی کافی خیال کیا جاتا ہے۔
بدقسمتی سے یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے کیونکہ اگر یہ بگڑ جائے تو کان سے شروع ہونے والا مسئلہ دماغ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی شہری گنگا پرساد ریڈی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ایک ایسی ہی پریشان کن مثال ہے۔
ڈاکٹر شنکر کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ کان کے انفیکشن کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے لیکن اگر اس میں بگاڑ پیدا ہوجائے
تو یہ انتہائی خطرناک اعصابی بیماری کی شکل بھی اختیار کرسکتاہے، جیساکہ گنگا پرساد کے کیس میں ہوا۔ کان کا انفیکشن بڑھتے بڑھتے
اس کے دماغ تک پہنچ گیا تھا اور دماغ کے سامنے والے حصے میں بائیں طرف ایک آبلا بن گیا تھا۔ یہ آبلا ایک خطرناک رسولی کی طرح گنگا پرساد کے دماغ پر اثر انداز ہورہا تھا
اور اس کی وجہ سے اس کا جسم آدھا مفلوج ہوگیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اگر وہ ہسپتال نہ پہنچتا تو عنقریب اس کا باقی جسم بھی مفلوج ہوجاتا۔