in

پرانی کتاب جسے بل گیٹس نے ساڑھے 4 ارب روپے میں خریدا، آخر اس میں ایسا کیا ہے؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

پرانی کتاب جسے بل گیٹس نے ساڑھے 4 ارب روپے میں خریدا، آخر اس میں ایسا کیا ہے؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عام طور پر کہا جاتا ہے کہ فنکار اور سائنسدان ایک دوسرے کی ضد ہوتے ہیں۔ ایک جذبات کی بات کرتا ہے اور دوسرا دلیل کی، مگر لیونارڈوڈاونچی ایک ایسی شخصیت تھی کہ جس میں سائنس اور فن یوں مدغم ہوتے تھے کہ آج تک کوئی یہ طے نہیں کر پایا کہ وہ فنکار تھے یاسائنسدان۔

دنیا ان کے مصوری کے شاہکاروں کے متعلق تو بخوبی جانتی ہے لیکن انہوں نے سائنس پر بھی کتابیں لکھیں جن میں سے ایک ’کوڈیکس لیسیسٹر‘ ہے جو ’کوڈیکس ہیمر‘ کے نام سے بھی جانی جاتی ہے اور یہ اب تک دنیا کی سب سے مہنگی فروخت ہونے والی دوسری کتاب کا اعزاز رکھتی ہے۔

وکی پیڈیا کے مطابق لیونارڈوڈاونچی کی یہ کتاب کا نام تھامس کک کے نام پر رکھا گیااور بعد ازاں اس کا کریڈٹ ارل آف لیسیسٹر کو بھی دیا گیا جنہوں نے 1791ءمیں اس کتاب کو خریدا۔ 11نومبر 1994ءکو یہ کتاب مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے 3کروڑ 8لاکھ 2ہزار 500ڈالر میں خریدی۔ یہ رقم 2019ءکے کرنسی ریٹ کے اعتبار سے 5کروڑ 32لاکھ 22ہزار 898ڈالر بنتی ہے۔کوڈیکس ہیمر 72صفحات پر مشتمل کتاب ہے

جس پر چمڑے کی جلد کی گئی ہے۔ اس کے صفحات کا سائز 29×22سینٹی میٹر ہے۔ اس کتاب میں لیونارڈوڈاونچی نے اپنے علم فلکیات کے متعلق نظریات بیان کیے ہیں۔ اس کے علاوہ پانی، پتھر، ہوا، فلکیاتی روشنی اور فوسلز کی خصوصیات بیان کی ہیں۔ کتاب میں وضاحت کی گئی ہے کہ سمندری حیات کے فوسلز پہاڑوں میں کیسے دریافت ہورہے ہیں۔ اس حوالے سے لیونارڈو کا کہنا ہےکہ پہاڑ کروڑوں سال قبل سمندر کا بیڈ یا پیندہ ہوا کرتے تھے۔

بتدریج یہ اوپر اٹھنا شروع ہوئے اور پہاڑ بن گئے اور اس زمانے میں سمندری حیات کے جو فوسلز ان میں تھے وہ آج ان سے دریافت ہو رہے ہیں۔پانی کی حرکت اس کتاب کا مرکزی موضوع ہے۔ اس موضوع کے تحت لیونارڈو دریاﺅں میں پانی کے بہاﺅ کے متعلق بتاتا ہے

اور بتاتا ہے کہ کون کون سی رکاوٹیں پانی کے بہاﺅ کو متاثر کرتی ہیں۔ کتاب کے اسی حصے میں لیونارڈو دریاﺅں پر پلوں کی تعمیر اور دریا کے کٹاﺅ کے متعلق ہدایات بھی دیتا ہے۔ فلکیاتی روشنیوں کے باب میں لیونارڈو چاند کی روشنی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس کے خیال میں چاند کی سطح پانی سے ڈھکی ہوئی ہے،

جس کی وجہ سے سورج کی روشنی چاند کی سطح سے منعکس ہو کر زمین پر آتی ہے اور ہمیں چاند روشن دکھائی دیتا ہے۔بل گیٹس نے یہ کتاب خریدنے کے بعد اس کے صفحات کو سکین کرکے ڈیجیٹل امیج فائلز بنائیں جو بعد ازاں کمپیوٹرز کے سکرین سیور اور وال پیپر کے طور پر ونڈوز 98اور دیگر ونڈوز میں شامل کی گئیں۔

ان ڈیجیٹل امیج فائلز کا جامع سی ڈی روم ورژن 1997ءمیں ریلیز کیا گیا۔ پھر اس کتاب کی جلد توڑ کر اس کے صفحات کو الگ الگ شیشے کے کیسز میں رکھ دیا گیا اور مختلف ممالک میں ان کی نمائش کی جاتی رہی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جسٹس عائشہ اے ملک دراصل کون ہیں اور اب تک کیا اہم فیصلے سنا چکی ہیں ؟

مگر کیا کرتے ہوئے ؟