in

نواب کالا باغ ملک امیر محمد کس با ت پر اپنے ہی بیٹوں کے ہاتھوں قتل ہو ئے؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ نے بڑے بڑے حقائق کھول کر سامنے رکھ دئے

نواب کالا باغ ملک امیر محمد کس با ت پر اپنے ہی بیٹوں کے ہاتھوں قتل ہو ئے؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ نے بڑے بڑے حقائق کھول کر سامنے رکھ دئے

لاہور (ویب ڈیسک) نامور مضمون نگار فاروق عادل بی بی سی کے لیے اپنے ایک خصوصی آرٹیکل میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔’’بھیگے بادام اور گاجریں‘ نواب آف کالا باغ ملک امیر محمد خان کی صبح جسم و جاں میں توانائی کے خزانے بھر دینے والی اِن نعمتوں سے ہوا کرتی تھی۔ 26 نومبر 1967 کی صبح بھی نواب کے

ذاتی ملازم خدا بخش معمول کے مطابق اُن کے کمرے میں داخل ہوئے، سجی سجائی سینی (گول ٹرے) ان کے سامنے رکھی اور باہر آ کر سیڑھیوں پر بیٹھ گئے۔معمول یہ تھا کہ نواب صاحب جیسے ہی گاجر کا آخری ٹکڑا چبا لیتے، ملازم کو بُلا کر برتن اٹھا لینے کی ہدایت کرتے لیکن اُس روز معمول میں کچھ فرق آ گیا۔اُس روز کچھ گاجریں اور بادام ابھی باقی تھے کہ خواب گاہ کے باہر شور سُنائی دیا۔ پتا چلا کہ نواب صاحب کے دو فرزند دروازے پر کھڑے ہیں اور کہیں جانے کے لیے نواب صاحب کی جیپ طلب کر رہے ہیں۔نواب صاحب نے چابی ان کے حوالے کر دی۔ جیسے ہی چابیاں اُن کے ہاتھ میں آئیں، وہ دونوں گاڑی کی طرف جانے کے بجائے خواب گاہ کے دروازے کی طرف بڑھے اور ہیجانی انداز میں اسے کھولتے ہوئے اندر داخل ہو گئے۔نواب امیر محمد خان کے سوانح نگار سید صادق حسین شاہ نے اپنی کتاب ’نواب آف کالاباغ‘ میں یہ واقعات پوری تفصیل کے ساتھ لکھے ہیں۔ گذشتہ کئی روز سے کشیدگی کے آثار تھے۔ اس کشیدگی کے اثرات بنگلے کے مکینوں کے علاوہ ملازمین کے چہروں سے بھی عیاں تھے سوانح نگار سید صادق حسین شاہ کے مطابق نواب صاحب کے دو بیٹوں نوابزادہ مظفرخان اور نواب زادہ اسد خان کی اپنے والد کے کمرے میں یہ گستاخانہ انٹری اسی کشیدگی کا تسلسل تھی۔ اس کے فوراً ہی بعد باہر سیڑھیوں پر بیٹھے خدا بخش کو کمرے سے تلخ کلامی کی آوازیں سنائی دیں، اس کے بعد ڈز ، ڈز کی۔

’اوئے، کے پئے کریندے او؟‘ (ارے، کیا کررہے ہو؟)۔ خدا بخش کے کانوں میں نواب صاحب کا جب یہ جملہ پڑا تو وہ بھی کمرے میں داخل ہو گئے، نوابزادہ مظفر نے انھیں بالوں سے پکڑ کر صوفے پر پٹخا اور کہا ’کسی کو بتایا تو اس سے بھی بُرا حشر کروں گا۔‘اسی دوران اور ایک اور ملازم عالم خان کمرے میں داخل ہوا، اسے یہ کہہ کر واپس بھیج دیا گیا کہ ’کمرے سے نکل جاؤ، نواب صاحب کو دورہ پڑ گیا ہے۔‘

زخمی ہونے کے بعد نواب صاحب قالین پر اوندھے منھ گر چکے تھے اور اُن کے جسم سے بلیڈنگ ہو رہی تھی ۔عینی شاہدین کے مطابق دونوں بیٹے اس وقت تک کمرے میں موجود رہے جب تک روح نواب کے جسم سے پرواز نہیں کر گئی۔آخر ایسا کیا اختلاف تھا

جس کی وجہ سے معاملات ایسی انتہا پر جا پہنچے کہ بیٹے اپنے باپ کی جان کے درپے ہو گئے؟سید صادق حسین شاہ نے کئی برس گزرنے کے بعد یہ سوال نوابزادہ اسد خان سے پوچھا جو اپنے والد کو زندگی سے محروم کرنے کے الزام میں نامزد رہنے کے بعد عدم ثبوت کی بنا پر بری ہو چکے تھے۔ نوابزادہ اسد نے سوانح نگار کے سوال کا براہ راست کوئی جواب دینے کے بجائے کہا کہ ان کے تو اپنے والد سے کوئی اختلافات نہ تھے،

البتہ بھائی نوابزادہ مظفر خان کو ان کی پالیسیوں سے کچھ اختلاف تھا جس کا اظہار وہ برملا کیا کرتے تھے۔انھوں نے مزید بتایا کہ وقوعہ کے روز انھوں نے اپنے بھائی کو والد کے کمرے کی طرف جاتے دیکھا تو وہ بھی ان کے پیچھے چلے گئے۔ پہل خود نواب صاحب (یعنی ان کے والد) نے ہتھیار چلا کر کی، جواب میں نوابزادہ مظفر نے پانچ گولیاں چلائیں، نہایت قریب سے چلائے گئے ہتھیار نے نواب صاحب کی جان لے لی ۔نواب صاحب کی وہ کیا پالیسیاں تھیں، نوابزاد ہ مظفر کو جن سے اختلاف تھا؟ مصنف کے مطابق نواب صاحب جن دنوں پنجاب کے گورنر تھے، ’ریاست‘ کالاباغ کا تمام تر انتظام ان کے بیٹوں کے ہاتھ میں آ گیا جس کے نتیجے میں ضلع میانوالی میں جبر کی فضا قائم ہو گئی اور نواب زادگان نے سیاسی مخالفین کو زور زبردستی راستے سے ہٹا دیا

یا مخالفین کو جان سے ہاتھ دھونے پڑے۔نواب صاحب گورنر کا منصب چھوڑ کر واپس کالاباغ پہنچے تو اِس صورت حال کو انھوں نے اپنے لیے ناخوش گوار پایا۔انگریزی اخبار’دی نیشن‘ نے اپنی ایک تحقیقی رپورٹ میں وراثت کی تقسیم سے متعلق اختلافات کا بھی ذکر کیا ہے

جن کے مطابق نواب صاحب نے کچھ ایسے اشارے دیے تھے کہ وہ اپنی جائیداد اپنے بیٹو ں کو منتقل کرنے کے بجائے براہ راست اپنے پوتوں کے نام کر دیں گے، یہی اختلاف تھا جو اِن کی جان لے گیا۔وہ شخص جو یوں ایک صبح بے بسی کے ساتھ دنیا سے رخصت کیا گیا، کبھی اتنا طاقتور تھا کہ مغربی پاکستان میں اس کی اجازت کے بغیر پتہ تک نہیں ہلتا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شوہراپنی بیوی سے اتنا تنگ کیوں آ گیا ؟ ایک حیران کن وجہ

میں اپنا بٹوا گھر بھول آیا ہوں کیا آپ مجھے یہ کھانے کی شے دلا سکتی ہیں؟انسانی ہمدردی کی انمول کہانی ۔۔۔سوشل میڈیاپر دلچسپ ویڈیو وائرل