in

معروف بھارتی فلم ساز کا  اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرنے کا اعلان

معروف بھارتی فلم ساز کا  اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرنے کا اعلان

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کیرالہ کے معروف فلم ساز علی اکبر نے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا  ہے کہ چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی ہلاکت کے بعد بعض توہین آمیز خبریں دیکھنے کے بعد ان کا مذہب سے اعتبار ختم ہوگیا اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ ہندو مذہب اختیار کرلیں گے۔اپنی ایک ویڈیو میں علی اکبر نے کہا

کہ وہ ہندو مذہب اختیار کرنے کے بعد اپنا نام راما سمہن رکھیں گے ، یہ ایک ایسا شخص تھا جو اپنی ثقافت کیلئے کھڑا ہوا اور قتل کردیا گیا۔  انہوں نے واضح کیا کہ ان سے ہندوؤں کے کسی مذہبی لیڈر نے رابطہ نہیں کیا بلکہ وہ خود ایسا کر رہے ہیں۔

راما سمہن نے جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر کچھ پوسٹیں کی تھیں جس پر لوگوں نے مسکرانے اور ہنسنے کا ردِ عمل دیا تھا، اس کے بعد انہوں نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈی ایکٹویٹ کردیا ہے۔

انہوں نے ہندو مذہب اختیار کرنے کا اعلان اپنے نئے فیس بک اکاؤنٹ سے کیا  اور کہا کہ وہ اور ان کی بیوی تو ہندو مذہب اختیار کر رہے ہیں لیکن وہ اپنی بیٹیوں پر اس حوالے سے کوئی دباؤ نہیں ڈالیں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان لیٹ دفتر جاتے ہیں اور جلدی واپس آ جاتے ہیں

وزیر اعلی کا پنجاب بھر میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ