in

62 سالوں سے ایک ساتھ رہنے والے شادی شدہ جوڑے کو زبردستی الگ کر دیا گیا، ہر ملاقات پر جوڑے کی آنکھوں میں آنسو

62 سالوں سے ایک ساتھ رہنے والے شادی شدہ جوڑے کو زبردستی الگ کر دیا گیا، ہر ملاقات پر جوڑے کی آنکھوں میں آنسو

این این ایس نیوز! سرے، برٹش کولمبیا، کینیڈاسے تعلق رکھنے والے 83سالہ وولف گوٹسچاک اور اس کی بیوی 81سالہ انتیا کی شادی 1954 میں ہوئی تھی۔ ان کی پوتی ایشلے بارٹائیک نے فیس بک دونوں کی ایک دلخراش تصویر شیئر کی ہے

جس کے بعد ان کی جدائی کی کہانی وائرل ہوگئی ہے۔ایشلے نے یہ تصویر اس وقت لی ہے جب وہ اپنی دادی کو دادا سے ملوانے لے کر گئی۔ ایشلے کے دادا اور دادی مستقل طور پر نرسنگ ہوم میں رہتے ہیں

تاہم ایک ہی نرسنگ ہوم میں بیڈ نہ ہونے کے باعث دونوں کو الگ الگ ٹھہرایا گیا ہے۔ 62سال ایک ساتھ رہنے والے میاں بیوی اب گزشتہ 8 ماہ سے الگ ہیں۔ جب بھی یہ دونوں ملتے ہیں

تو ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر روتے ہیں۔ایشلے کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اس کے دادااور دادی کو ایک بلڈنگ میں ٹھہرانے میں دیر کر رہا ہے۔ ایشلے نے بتایا کہ وولف کو بھولنے کی بیماری بھی ہوگئی ہے اگر دونوں کو زیادہ دنوں تک دور رکھا گیا تو وولف اپنی بیوی انیتا کو پہچانے گا بھی نہیں۔

ایشلے کا کہنا ہے کہ اس کی فیملی ہردوسرے دن دونوں کو ملواتی ہے، جس کے لیے کافی سفر کرنا پڑتا ہے۔ایشلے کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے اس کے داد کی فزیکل تھراپی کی گارنٹی دی تھی مگر اب تک نہیں کرائی گئی۔ ایشلے کی پوسٹ کی ہوئی تصویر اب تک 7000 کے قریب لوگ شیئر کر چکےہیں۔

اپنی پوسٹ میں ایشلے کا کہنا ہے کہ ہم اپنے داد دادی کےلیے انصاف مانگ رہے ہیں۔ 62سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد زندگی کے آخری ایام بھی انہیں ایک ساتھ ایک ہی عمارت میں گزارنے چاہیے۔ اگر ایشلے کی فوٹو وائرل بھی ہوگئی ہے مگر اس کے باوجود بھی فریسر ہیلتھ نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

450کلووزنی خان بابا کو دلہن کی تلاش وزن سے لڑکی کی ہلاکت کا خدشہ جانتے ہیں پاکستانی ویٹ لفٹر نے لڑکی کیلئے کیا شرط رکھ دی

ہر رات بغیر کسی مسافر کے پرواز کرنے والا خالی طیارہ، سفر پر ہر رات ہزاروں ڈالر خرچ ہوتے ہیں