in

سعودی عرب سے قرضے لینے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہو گا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔

سعودی عرب سے قرضے لینے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہو گا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے سعودی عرب سے قرضے کی مخالفت کردی۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ سعودی عرب کے ڈالر معیشت کیلئے خطرناک ہیں، حکومت عربی ڈالر لینے سے انکار کردے ،

وزیر اعظم کو معاملے پر سنجیدگی سے سوچنا چاہئےکیونکہ ابھی صرف سعودی عرب سے صرف معاہدہ ہوا ہے ، پاکستان کو سعودی عرب سے کہہ دینا چاہیے کہ آپ ہمارے بہت اچھے بھائی ہیں

لیکن اپنے پیسے اپنے پاس رکھیں، ہم اتنے پاگل نہیں ہیں کہ اتنی کڑی شرائط پر قرض حاصل کریں ۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے

کہا کہ ویسے تو آپ پاکستان کی سالمیت اور غیرت کے حوالے سے بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن سعودی معاہدے میں پاکستان کی

غیرت پر سمجھوتہ کیا گیا، یہ کون سا برادرانہ تعلق ہے کہ ہمارے لئے سب کچھ قابل قبول ہوجائے۔ شبر زیدی نے مشورہ دیا کہ پاکستان کو اپنے سکوک بانڈ جاری کرنے چاہئیں ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تبدیلی والوں کی پشت پناہی کرنے والو: خدارا اب کوئی اور تجربہ کر لو ورنہ ۔۔۔۔۔۔

سال کے 365 میں سے 300 دن سونے والا شہری جانتے ہیں یہ شخص مسلسل کتنے دن سوتا رہتا ہے؟