”کمزور دل افراد یہ خبر بالکل نہ پڑھیں،خبر پڑھ کر آپ بھی افسردہ ہوجائینگے“
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جس جگہ انسان کی موت کا وقت مقرر ہوتا ہے تقدیر انسان کو اُس مقام تک لے جاتی ہے بس ایک بہانہ بنتا ہے اور پھر انسان اپنے آخری مقام پر پہنچچ جاتا ہے ایسا ہی ایک افسوس ناک واقعہ اب سامنے آیا ہے جب سعودی عرب کے صحرا میں بھٹک جانے والا شخص مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ‘مہد الدہب’ کے نام سے پہچانے جانے والے صحرائی علاقے میں گزشتہ 7 دن سے لاپتہ ہونے والا شہری مردہ حالت میں ملا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امدادی ٹیموں کو شہری کی گاڑی صحرا کے ام عثیم پہاڑی علاقے میں ملی
جہاں قریب ہی شہری کی بھی مردہ حالت میں پڑا تھا، 50 سالہ سفر المطیری گزشتہ چند دنوں سے لاپتہ تھے۔گھر والوںکی اطلاع کے بعد متعلقہ ادارے ایکشن میں آئے اور انہوں نے تلاش شروع کی، رضا کاروں کی بڑی ٹیم نے تلاشی مہم کے دوران مذکورہ شخص کو ڈھونڈ نکالا۔پولیس اور متعلقہ سرکاری اداروں نے کو سپتال کے سرد خانے منتقل کردیا ہے
جہاں وفات کے اسباب معلوم کیے جائیں گے، بعد ازاں دیگر قانون کارروائی مکمل کی جائے گی اور مردے کو لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔ دوسری جانب عالم اسلام کےلئے افسوسناک خبر آگئی۔ مسجد نبوی کے امام کا انتقال ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسجد نبوی میں کئی سال تک امامت کروانے ممتاز خطیب اور امام شیخ حسین بن عبدالعزیزانتقال کر گئے ہیں۔
ان کے انتقال کی خبر سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر بھی پھیل گئی۔ جس کے بعد سوگوار خاندان سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ مرحوم شیخ حسین کے بیٹے شیخ حسین الشیخ نے سوشل میڈیا پر اپنے والد محترم کے انتقال پُرملال کی خبر دی تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔