دلہا دراصل رویا کیوں؟ خود ہی بڑا راز فاش کردیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا سے دوستی پروان چڑھنے کے بعد ایک اور غیرملکی خاتون پاکستانی نوجوان سے شادی کیلئے گوجرانوالہ آ پہنچی جس نے نکاح بھی کر لیا اور اب اپنے دولہے میاں سمیت واپس اپنے ملک چیک ریپبلک جانے کا ارادہ رکھتی ہے، دولہا نےنجی نیوز کو بتایا ۔
کہ عمر رسیدہ دلہن کے کنوارے ہونے کے انکشاف پر رونے لگ پڑا۔ تفصیلات کے مطابق 65سالہ چیک ریپبلکن خاتون گوجرانوالہ کے علاقے ورپال چٹھا پہنچیں ،دولہا عبداللہ رنگ روغن کرنیوالا پینٹرہے
اور اس کی عمر محض تئیس سال ہے ۔ بڑی عمر کی خاتون سے شادی کے سوال پر دولہا نے بتایا کہ محبت ہے ، ہیررانجھے کا ریکارڈتوڑنا چاہتاہے ۔ اپنی سے دگنی عمر کی خاتون سے شادی کرنے کے سوال پر اس نے بتایا کہ وہ کنواری ہیں،
پہلے کوئی شادی نہیں ہوئی، کنواری ہونے کا انکشاف ہوا تو رونے لگ پڑا، کسی کو یقین نہ آئے تو مسجد لے جائے ۔ عبداللہ کا کہناتھاکہ ویڈیو کالز کی وجہ سے باتیں کرنیوالے اب خود رابطے کرتے ہیں ، دلہن سے بہت زیادہ بچوں کی توقع رکھتا ہوں تاکہ رش پڑ جائے۔ دولہا خود نہم تک پڑھا ہے ۔ دلہن نے بتایا
کہ پاکستان اچھا لگا، سسرال میںسسر اور ساس سے بھی محبت ہے، دوسال پہلے تک اپنے ملک میں ٹیچر تھیں لیکن ایک ٹریفک حادثے کے بعد ٹیچنگ چھوڑ دی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اپنے ملک رہوں گی ، دولہا کو بتایا تھا کہ عمر کا بہت فرق ہے ، صرف دوست ہیں لیکن پھر شوہر کی ضد نے مجبور کردیا، میں بھی اس سے محبت کرتی ہوں۔