ایک چیونٹی کا ایسا زبردست جواب جس نے حضرت سلیمان کو بھی حیران کر دیا
سلمان نے ایک چیونٹی سے پوچھا تمہاری سال بھر کی خوراک کیا ہے ؟ چیونٹی نے جواب دیا فقط دو دانے ۔حضرت سلیمان نے اس کے پاس دو دانے رکھ کر بل بند کر دیا
سال بعد جب دیکھا تو اس نے ایک دانہ کھا لیا تھا اور ایک بچا رکھا تھا ۔حضرت سلیمان نے پوچھا ایک دانا کیوں بچا رکھا ہے چونٹی بولی پہلے میرا بھروسہ اللہ پر تھا
کہ دو دانے بھی کھا لوں گی تو وہ اور دے گا ۔ اب بات انسان کی تھی اس لئے ایک بچا لیا کیا پتا پھر وہ دے یا نہ دے ۔اسی لئے ہم سب کو چاہیے
کہ ہم لوگوں پر بھروسہ کرنے کے بجائے لوگوں سے امید رکھنے کے بجائے ہم اپنے اللہ سے امید رکھیں جو ہماری سنتا ہے ۔کیوں کہ اول اور آخر اللہ ہے اور ہم کو اس سے ہی دعا کرنی چاہیے اور اسی سے ہی مدد مانگنی چاہیے کیونکہ اللہ کے ہاں کچھ بھی ناممکن نہیں ۔ انسانوں کے لئے ممکن اور ناممکن ہوتا ہے
مگر اللہ کے لئے کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا اسی لئے اپنی ہر فریاد اللہ کے آگے رکھیں اور اللہ پر یقین رکھیں ۔انشاءاللہ اگر آپ یقین کے ساتھ یہ کریں گے تو پھر جو ہوگا وہ آپ کے لئے بہترین ہوگا ۔